رسائی کے لنکس

پاکستان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس: ہلاکتیں 37 ہوگئیں

زلزلے کے باعث میرپور کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں انفرااسٹرکچر اور بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔
زلزلے کے باعث میرپور کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں انفرااسٹرکچر اور بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں منگل کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی جب کہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر میرپور کے ڈویژنل کمشنر محمد طیب نے 37 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ان کے بقول، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بدھ کی صبح میڈیا سے گفتگو کے دوران زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اُن کے بقول، زلزلے کے نتیجے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میرپور اور جاتلاں میں تقریباً 450 گھر متاثر ہوئے جب کہ مختلف حادثات میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 80 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میرپور اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے لیے آرمی کے 20 دستے کام میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی جس سے سب سے زیادہ میرپور کا علاقہ متاثر ہوا۔ جہاں سڑکیں، پُل اور بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

پاکستان میں زلزلے سے تباہی

میرپور میں زلزلے سے سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی روک دی گئی۔ لوگ تباہ حال سڑک کو دیکھنے کے لیے اس کے کنارے پر کھڑے ہیں۔

1/21 میرپور میں زلزلے سے سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی روک دی گئی۔ لوگ تباہ حال سڑک کو دیکھنے کے لیے اس کے کنارے پر کھڑے ہیں۔

مزید Show less
میرپور کے قریب واقع ساہانگ ککری گاوں میں ایک شخص زلزلے سے تباہ ہوجانے والے مکان کے ملبے سے کارآمد چیزیں تلاش کررہا ہے

2/21 میرپور کے قریب واقع ساہانگ ککری گاوں میں ایک شخص زلزلے سے تباہ ہوجانے والے مکان کے ملبے سے کارآمد چیزیں تلاش کررہا ہے

مزید Show less
میر پور کے دیہی علاقے ساہانگ ککری میں لوگ تباہ حالات مکانات کا جائزہ لے رہے ہیں

3/21 میر پور کے دیہی علاقے ساہانگ ککری میں لوگ تباہ حالات مکانات کا جائزہ لے رہے ہیں

مزید Show less
میرپور کے دیہی علاقے میں زلزلے سے تباہی کا ایک اور منظر

4/21 میرپور کے دیہی علاقے میں زلزلے سے تباہی کا ایک اور منظر

مزید Show less
جاتلاں میں زلزلے سے ایک شاہراہ پر پڑنے والی دراڑ کے قریب سے گزرتے ہوئے کچھ موٹر سائیکل سوار
5/21 جاتلاں میں زلزلے سے ایک شاہراہ پر پڑنے والی دراڑ کے قریب سے گزرتے ہوئے کچھ موٹر سائیکل سوار
مزید Show less
ساہانگ ککری میں زلزلے سے تباہ ہونے والے مکان کے آنگن میں ایک شخص بچے کے ساتھ تباہی کا جائزہ لے رہا ہے

6/21 ساہانگ ککری میں زلزلے سے تباہ ہونے والے مکان کے آنگن میں ایک شخص بچے کے ساتھ تباہی کا جائزہ لے رہا ہے

مزید Show less
میرپور کے علاقے جاتلان میں پاکستان آرمی کے اہلکار ایک تباہ شدہ سڑک کے قریب سے گزر رہے ہیں۔

7/21 میرپور کے علاقے جاتلان میں پاکستان آرمی کے اہلکار ایک تباہ شدہ سڑک کے قریب سے گزر رہے ہیں۔

مزید Show less
زلزلے سے منہدم مکانات کے ملبے سے کچھ بچے قیمتی اشیا تلاش کررہے ہیں

8/21 زلزلے سے منہدم مکانات کے ملبے سے کچھ بچے قیمتی اشیا تلاش کررہے ہیں

مزید Show less
میرپور کے رہائشی مکانات کے ملبے سے کارآمد اشیا نکال رہے ہیں

9/21 میرپور کے رہائشی مکانات کے ملبے سے کارآمد اشیا نکال رہے ہیں

مزید Show less
زلزلہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کچے مکانات کے ساتھ ساتھ پکے مکانات بھی زلزلے کے طاقتور جھٹکوں کا مقابلہ نہ کرسکے

10/21 زلزلہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کچے مکانات کے ساتھ ساتھ پکے مکانات بھی زلزلے کے طاقتور جھٹکوں کا مقابلہ نہ کرسکے

مزید Show less
زلزلے سے ہونے والی تباہی کا اندازہ زیر نظر تصویر سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ میر پور کی شاہراہ پر زلزلے سے گہری دراڑیں پڑ گئیں۔ تصویر میں شاہراہ پر کھڑے موٹر سائیکل سوار ان دراڑوں کو دیکھ رہے ہیں۔

11/21 زلزلے سے ہونے والی تباہی کا اندازہ زیر نظر تصویر سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ میر پور کی شاہراہ پر زلزلے سے گہری دراڑیں پڑ گئیں۔ تصویر میں شاہراہ پر کھڑے موٹر سائیکل سوار ان دراڑوں کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید Show less
زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 بتائی جارہی ہے۔ زلزلے سے سڑکیں پھٹ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے جب کہ ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

12/21 زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 بتائی جارہی ہے۔ زلزلے سے سڑکیں پھٹ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے جب کہ ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

مزید Show less
جاتلاں، میر پور کی ایک شاہراہ پر زلزلے کی تباہی کا ایک افسوس ناک منظر

13/21 جاتلاں، میر پور کی ایک شاہراہ پر زلزلے کی تباہی کا ایک افسوس ناک منظر

مزید Show less
میرپور سے ملحقہ علاقے جاتلاں میں زلزلے سے سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

14/21 میرپور سے ملحقہ علاقے جاتلاں میں زلزلے سے سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

مزید Show less
زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو میرپور کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

15/21 زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو میرپور کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید Show less
جاتلان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے شاہراہوں پر پڑی دراڑ کے قریب لوگ جمع ہیں جبکہ امدادی کاموں میں شریک ایک کرین کو بھی تصویر کے پس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

16/21 جاتلان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے شاہراہوں پر پڑی دراڑ کے قریب لوگ جمع ہیں جبکہ امدادی کاموں میں شریک ایک کرین کو بھی تصویر کے پس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید Show less
میرپور میں آنے والے زلزلے کا ایک اور زخمی۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میر پور میں زلزلے سے متعدد مکانات اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

17/21 میرپور میں آنے والے زلزلے کا ایک اور زخمی۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میر پور میں زلزلے سے متعدد مکانات اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید Show less
میرپور کے نواحی علاقے جاتلاں میں زلزلے کے بعد ایک اسپتال کے باہر کھڑے لوگوں کا منظر
18/21 میرپور کے نواحی علاقے جاتلاں میں زلزلے کے بعد ایک اسپتال کے باہر کھڑے لوگوں کا منظر
مزید Show less
لاہور میں بھی منگل کی شام آنے والے زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔

19/21 لاہور میں بھی منگل کی شام آنے والے زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔

مزید Show less
چوبیس ستمبر کی شام آنے والے زلزلے کے جھٹکے لاہور میں بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بیشتر افراد خوف کے عالم میں گھروں، دکانوں اور دفاتر کی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

20/21 چوبیس ستمبر کی شام آنے والے زلزلے کے جھٹکے لاہور میں بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بیشتر افراد خوف کے عالم میں گھروں، دکانوں اور دفاتر کی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

مزید Show less
دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے بعد لوگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر اکھٹے ہوگئے۔

21/21 دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے بعد لوگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر اکھٹے ہوگئے۔

مزید Show less
Previous slide
Next slide

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کا منگل کو کہنا تھا کہ ​زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر ایک منٹ اور 53 سیکنڈ پر آیا، جس کا مرکز صوبہ پنجاب کے شہر جہلم سے پانچ کلو میٹر شمال میں تھا، جب کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی مقامی حکومت نے منگل کو جاری اپنے اعلامیے میں 26 سے زائد افراد کی ہلاکت اور 300 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور، کے آئی آر ایف اسپتال جاتلاں اور دیگر قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پاکستان فوج کی امدادی ٹیمیں میرپور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میر پور سردار گل فراز خان کے مطابق، رات کے اوقات میں زلزلے کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم، صورت حال آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے اور لوگوں کی تشویش میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:42 0:00

وائس آف امریکہ کی نمائندہ گیتی آرا نے میرپور سے بتایا ہے کہ 200 کے لگ بھگ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میر پور میں چار عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہیں جبکہ کئی سرکاری عمارتوں اور مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مشتاق منہاس کے بقول میرپور کے قریب جاتلاں کے علاقے میں مرکزی سڑک مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ تاہم، 80 فی صد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور دور دراز علاقوں میں امدادی ٹیمیں موجود ہیں۔

میر پور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ عرفان نے ایک مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور بجلی کے کھمبے گرنے سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں جس سے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

زلزلے کے باعث متعدد گھر منہدم ہوگئے۔
زلزلے کے باعث متعدد گھر منہدم ہوگئے۔

منگل کو آنے والے زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد سمیت فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، ساہیوال میانوالی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے علاوہ ملک کے شمالی علاقوں مانسہرہ، مالاکنڈ، چترال، شانگلہ، باجوڑ اور سوات میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں 2005 میں آنے والے سات اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 35 لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان میں بجلی کی ترسیل کے ادارے 'واپڈا' کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنیں بند کردی گئی ہیں۔

پاکستان فوج کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ​آرمی چیف نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سویلین ایڈمنسٹریشن کی معاونت اور شہریوں کی امداد کے لیے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فوج کے اہل کار، ایوی ایشن اور طبی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG