رسائی کے لنکس

پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


فائل
فائل

پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2ء6 جب کہ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق 9ء5 تھی۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں اتوار کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2ء6 جب کہ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق 9ء5 تھی۔

امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کامرکز ہندوکش پہاڑی سلسلے میں افغان سرحدی علاقے اشک شام کے نزدیک تھا۔ مذکورہ علاقہ پاکستان کے ضلع چترال سے متصل ہے ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ افغانستان اور بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

مذکورہ علاقوں سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

XS
SM
MD
LG