رسائی کے لنکس

مشرقی تیمور: صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر کو شکست


مشرقی تیمور کے صدر ہوزے راموس ہورٹا نے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے 70 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جن میں اب تک کے نتائج کے مطابق حزبِ اختلاف کی مرکزی جماعت 'فریٹیلین' کے امیدوار فرانسسکو گٹیریس 28 فی صد ووٹوں کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔

ملکی فوج کے سابق سربراہ جوس ماریا ڈی وسکونسیلوس 25 فی صد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ وسط اپریل میں ہوگا جس میں دونوں سرِ فہرست امیدواران مدِ مقابل ہوں گے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق صدارت کی دوسری مدت کے لیے انتخاب میں شریک موجودہ صدر راموس ہورٹا کو صرف 18 فی صد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

امن کے 'نوبیل' اعزاز یافتہ صدر راموس ہورٹا نے پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اپنی شکست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والے دونوں امیدواران کو مبارک باد بھی دی۔

انتخاب کے حتمی نتائج کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG