رسائی کے لنکس

امریکی معشیت کساد بازاری سے نکل آئی: سرکاری ذرائع


وفاقی بینک نے مالی بحران کے زمانے سے شرح سودکی سطح تاریخی کم رکھی ہوئی تھی۔، وفاقی گورنر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملکی معشیت پھل پھول رہی ہے اور شرح نمو اس سال ایک اشاریہ اٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے

امریکی مرکزی بنک کے اعلیٰ حکام نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چند مہینوں میں ملکی معشیت کساد بازاری سے نکل آئی ہے اور اتنی مستحکم ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود کی ضمانت دے سکے۔

یہ اعلان واشنگٹن میں وفاقی مرکزی بنک کے اعلیٰ حکام کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔ اجلاس میں شرح سود کی پالیسی اور اس کے معشیت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

مرکزی بینک نے مالی بحران کے زمانے سے شرح سود کی سطح تاریخی کم رکھی ہوئی تھی۔ وفاقی گورنر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملکی معشیت پھل پھول رہی ہے اور شرح نمو اس سال ایک اعشاریہ آٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

وفاقی حکام نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ملازمتوں کے مواقع میں بدستور بہتری آئے گی، جبکہ افراط زر کی شرح دو فیصد ہے جو کہ ملکی معشیت کی نشوونما کے لئے بہتر ہے۔

ماہرین معاشیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ وفاقی ریزور اس سال ستمبر تک شرح سود میں معمولی اضافہ کرے گا، جس میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

XS
SM
MD
LG