رسائی کے لنکس

این اے 120 کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان


بیگم کلثوم نواز کی فائل فوٹو
بیگم کلثوم نواز کی فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 39.42 رہا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

منگل کو کیے جانے والے اعلان کے مطابق حلقے سے کامیاب ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے 61 ہزار 745 ووٹ حاصل کیے۔

سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی امیدوار یاسمین راشد 47099 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

آزاد امیدوار شیخ اظہر حسین نے 7130 ووٹ حاصل کیے جب کہ ملی مسلم لیگ کے امیدوار نے 5822 ووٹ حاصل کیے۔

نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے 1414 ووٹ حاصل کیے جب کہ جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاء الدین انصاری کو 592 ووٹ ملے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 39.42 رہا۔

حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے ایک لاکھ 25 ہزار ووٹ درست قرار پائے جب کہ ایک ہزار 717 ووٹ مسترد ہوئے۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 321786 ہے۔ ضمنی انتخاب میں مردوں نے 80944 جب کہ خواتین نے 45916 ووٹ کاسٹ کیے۔

XS
SM
MD
LG