رسائی کے لنکس

مصر میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ


مصر میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ
مصر میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ

تاریخ ساز مظاہروں کی بنا پردنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے قاہرہ کے تحریر چوک میں جمعے کے روز ہزاروں افراد اصلاحات کے نفاذ پر زور دینے کے لیے اکھٹے ہوئے ۔ وہ سابق صدر حسنی مباک کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔

مظاہرین بالعموم روزانہ ہی تحریر چوک میں اکٹھے ہوتے ہیں مگر جمعے کا مظاہرہ سابق صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد ہونے والےبڑے مظاہروں میں سے ایک تھا۔ مصریوں نے پچھلے ہفتے بھی ایک ایسا ہی مظاہرہ کیاتھا۔

مسٹر حسنی مبارک کی برطرفی کے بعد ان کے خاندان کے اثاثے منجمد کیے جاچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ بدستور شرم الشیخ میں اپنے گھر پر نظر بند ہیں۔

مظاہرین نئی عبوری حکومت سے سابق دور کے عہدے داروں کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

مصر کے جمہوریت نواز راہنما سابقہ حکمرانوں کی انتظامیہ کے ارکان کا فوجی قیادت کی حکومت پر اپنا اثرو رسوخ جاری رکھنے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

اس ہفتے مصرکے سرکاری میڈیا نے یہ اعلان کیاتھا کہ حکام نے کئی سابق وزرا ء اور مسٹر مبارک کے سابق چیف آف سٹاف زکریا اعظمی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG