رسائی کے لنکس

البرادعی کا مصر کے انتخاب کےبائیکاٹ کا اعلان


محمد البرادعی
محمد البرادعی

یہ الزام لگاتے ہوئے کہ نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی ہو گی، مصری جمہوریت کے ایک سرکردہ علم بردارنے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

محمد البرادعی ، جو اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کےادارے کے سابق سربراہ ہیں ، نے پیر کے روز بتایا کہ اِن ووٹوں میں حصہ لینے والا قومی امیدوں کے خلاف کام کرنے کا مرتکب ہوگا۔

نوبیل انعام یافتہ اور جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سابق سربراہ نے مصری حکومت پر جمہوری اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ لینے سے صرف موجودہ نظام کو دوام حاصل ہوگا۔

صدر حسنی مبارک 30برس سے مصر پر حکمرانی کر رہے ہیں اور گمان ہے کہ اُن کی جماعت پارلیمانی ووٹ میں اپنی سبقت برقرار رکھے گی۔

حزبِ اختلاف کے دھڑے انتخاب کے بائیکاٹ کے معالے پر بٹے ہوئے ہیں۔ مصر کی حزب اختلاف کا سب سے بڑا گروپ، اخوان المسلمون شاید ہی بائیکاٹ کرے ۔

البرداعی نے کہا ہےکہ جب تک آئین میں تبدیلیاں نہیں لائی جاتیں وہ 2011ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

مسٹر مبارک نے یہ نہیں کہا کہ وہ نئے انتخاب میں امیدوار ہوں گے۔ متعدد سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ وہ اپنے بیٹے گمال کو اپنے جانشین کے طور پر تیار کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG