رسائی کے لنکس

مصر: سابق صدر اور دو بیٹوں پر مقدمےاگست میں چلائے جائیں گے


مصر: سابق صدر اور دو بیٹوں پر مقدمےاگست میں چلائے جائیں گے
مصر: سابق صدر اور دو بیٹوں پر مقدمےاگست میں چلائے جائیں گے

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دوبیٹوں کے خلاف دھوکہ دہی اور حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں میں کردار اداکرنےکے الزامات پر اگست میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

مصر کے سرکاری خبررساں ادارے نے بدھ کے روز کہاکہ مسٹر مبارک اور ان کے دوبیٹوں اعلا اور کمال کے خلاف مقدمے کی کارروائی قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت میں تین اگست سے شروع ہوگی ۔

استغاثہ کے وکلاء شرم الشیخ کے ایک اسپتال میں سابق صدر اور ان کے دونوں بیٹوں سے جو قاہرہ کی ایک جیل میں قید ہیں، پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

وہ مسٹر مبارک سے عشروں پر محیط ان کے دور حکومت میں ہونے والے جرائم میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں۔ سابق صدر اور ان کے بیٹوں پر یہ اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری رقوم کو ضائع کرنے کا الزام بھی ہے۔

سابق مصری صدر کے خلاف مقدمہ چلانے کی تاریخ کا اعلان سابق حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بڑے پیمانے پر ہونے والے مطالبات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

انسانی حقوق کے اداروں کا کہناہے کہ مسٹر مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی عوامی تحریک میں کم ازکم 800 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG