رسائی کے لنکس

logo-print

مصر کی طرف سے آٹھ امریکی تنظیموں کی درخواست مسترد


مصر نے امریکہ کی آٹھ غیر سرکاری تنظیموں بشمول سابق صدر جمی کارٹر کی سربراہی میں انتخابات کی نگرانی کرنے والے ایک گروپ کو ملک میں کام کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’مینا‘ نے کہا ہے کہ سماجی معاملات کی وزارت نے امریکی سول سوسائٹی کی تنظیموں کو لائسنس دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ان کی کارروائیاں مصر کی خودمختاری کے خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

ایجنسی کے مطابق آٹھ تنظیموں میں کارٹر سنٹر، کوپٹک آرفنز اور سیڈز آف پیس بھی شامل ہیں۔ باقی پانچ تنظیموں کے ناموں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

کارٹر سنٹر دنیا بھر میں انتخابات کی نگرانی کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے یہ آزادانہ اور شفاف ہوں۔ مصر کی حکمران فوجی کونسل نے گروپ کو گزشتہ نومبر سے رواں سال فروری تک ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کی اجازت دی تھی لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ اجازت آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے بھی ہوگی کہ نہیں۔

مقامی اور غیر ملکی سول سوسائٹی گروپوں کی طرف سے مصر کی حکومت پر اجازت نامے دینے میں تاخیر کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG