رسائی کے لنکس

اوہائیو : ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد قتل


پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق رہوڈن خاندان سے ہے جن کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ کی وسط مغربی ریاست اوہائیو میں پولیس کم ازکم ایک مسلح شخص کو تلاش کر رہی ہے جس نے مبینہ طور پر آٹھ افراد کو قتل کردیا ہے۔ ان افراد میں ایک ماں بھی شامل ہے جو اپنے چار دن کے بچے کے ساتھ سوئی ہوئی تھی۔

جمعہ کو اپیا لیچیئن کے نواحی پہاڑی علاقے کی پائیک کاؤنٹی میں جو سنسناٹی سے 130 کومیٹر مشرق میں واقع ہے، سات بالغ افراد اور ایک 16 سالہ لڑکے کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ نوزائیدہ بچے سمیت تین بچے اس واقعے میں زندہ بچ گئے ہیں جن میں ایک بچے کی عمر چھ ماہ جب کہ دوسرے کی تین سال بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق رہوڈن خاندان سے ہے جن کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے کچھ افراد اپنے بستروں پر تھے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ سوئے ہوئے تھے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی موت خودکشی سے نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے رہوڈن خاندان کو محتاط رہنے پر زور دیا ہے۔

پائیک کاؤنٹی کے شیرف چارلس ریڈر نے کہا کہ اگرحملہ کرنے والا یا کرنے والے مفرور ہیں تو انہیں مسلح سمجھا جائے اور وہ "بہت خطرناک" ہو سکتے ہیں۔

اوہائیو کے گورنر جان کسیچ جو ریپبلکن جماعت کی طرف سے صدارتی امیدوار بننے کی مہم میں مصروف ہیں، نے کہا کہ ان کا دفتر پائیک کاؤنٹی کے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کسیچ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر کہا کہ،" پیبلز (اوہائیو) سے ملنے والے اطلاعات اتنی درد ناک ہیں کہ ان کو بیان نہیں کیا جا سکتا ہے"۔

XS
SM
MD
LG