رسائی کے لنکس

میران شاہ: انتخابی نتیجے میں تاخیر پر احتجاج کرنے والے امیدوار محسن داوڑ فائرنگ سے زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 سے امیدوار محسن داوڑ اپنے پانچ ساتھیوں‌ سمیت زخمی ہو گئے ہیں۔

انتخابات کے نتائج میں‌ تاخیر پر محسن داوڑ ساتھیوں‌ سمیت میران شاہ میں کینٹ گیٹ کے باہر دھرنا دیے ہوئے تھے جب کہ دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی گزشتہ دو روز سے آر او آفس کے باہر نتائج کے منتظر تھے۔

ہفتے کو احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور محسن داوڑ کے ساتھیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ احتجاج کے دوران ہوئی ہے۔

انتخابی نتائج میں تاخیر؛ الیکشن کمیشن کیا کہتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:14:17 0:00
Direct link

پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد شمالی وزیرستان میں کرفیو جیسی صورتِ حال بتائی جا رہی ہے اور وہاں موجود ذرائع سے رابطے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے میران شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 کے عبوری نتیجے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مصباح الدین 42 ہزار 994 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار اورنگزیب خان 33 ہزار 852 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار محسن داوڑ نے 32 ہزار 768 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG