رسائی کے لنکس

کراچی: تین سٹی وارڈنز سمیت آٹھ افراد ہلاک


فائل
فائل

’عام شہریوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے راہنماؤں، امیدواروں اور کارکنوں کو قتل اور قاتلوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایسی کارروائیاں کی جارہی ہیں، جِس سے ایم کیو ایم کے خلاف ایک نئے ریاستی آپریشن کا گمان ہوتا ہے‘: فاروق ستار

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپنی آئینی مدت پورے کرنے والی جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے لیے 11مئی کوہونے والےانتخابات کو ماہرین تاریخی قرار دے رہے ہیں۔

اور، آج سے ایک مہینے بعد ہونے والے اِن انتخابات کی طرف الٹی گنتی کا آغاز ہوگیا، جب کہ جمعرات کو حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار اور کراچی میں تین سٹی وارڈنز سمیت آٹھ سے زائد افراد کے قتل سے ہوا۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر راہنما، ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ عام شہریوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے راہنماؤں، امیدواروں اور کارکنوں کو قتل اورقاتلوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایسی کارروائیاں کی جارہی ہیں جِس سے ایم کیو ایم کے خلاف ایک نئے ریاستی آپریشن کا گمان ہوتا ہے۔

حیدرآباد میں ہالہ ناکہ پر پی ایس 47سے ایم کیو ایم کے امیدوار فخر الاسلام اورکراچی میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے کیفے پیالہ پر ایک کارکن کے قتل کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ، ’ متحدہ کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کو محدود کرنےاور جبر اور تشدد کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کا اسٹیج سجا کر ایم کیو ایم کی کچھ نشستوں کو زبردستی چھیننے کی سازش کا حصہ ہے‘۔

کراچی ہی میں گارڈن کے علاقےسولجر بازار میں تین سٹی وارڈنز سمیت شہر میں آٹھ سے زائد افراد کو قتل کردیا گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دستی بم، کریکر اور دھماکوں جیسے پُرتشدد واقعات میں پھر تیزی آگئی ہے اور منگل کو پولیس اور رینجرز کے مختلف آپریشنز میں 100سے زائد افراد کوحراست میں لے کر اُن سے اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ شہر میں ایک دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔

اِن حالات میں 11مئی کے انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے خود کو پولیس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شہر کے حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہل کاروں کی تعیناتی کی تجویز پیش کی گئی۔
XS
SM
MD
LG