رسائی کے لنکس

جاپان کی انتہائی تیز رفتار الیکٹرک کار کے دو عالمی ریکارڈز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کی الیکٹرانک کاریں بنانے والی کمپنی 'ایس پارک' کی تیار کی گئی گاڑی نے حال ہی میں تیز ترین رفتار سے چلنے کے دو عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

'آؤل' نامی الیکٹرک کار نے شمالی انگلینڈ کے الوینگٹن ایئر فیلڈ میں دونوں ریکارڈ بنائے۔

کار نے ایک چوتھائی میل کا سفر 318.85 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کیا جب کہ ایک میل کا آٹھواں حصہ 309.02 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کر کے دو عالمی ریکارڈز بنائے۔

'ایس پارک' کی یہ تیز ترین کار صرف 1.72 سیکنڈز یعنی دو سیکنڈز سے بھی کم وقت میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار تک کی اسپیڈ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس الیکٹرک کار کی بیٹریوں کو چارج کرنے کے لیے صرف 40 منٹ درکار ہوتےہیں۔

ایک بار جب الیکٹرک گاڑی مکمل چارج ہو جائے تو یہ کار لگ بھگ 400 کلو میٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس گاڑی کی سب سے زیادہ رفتار 418 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

جہاں اس الیکٹرک کار میں کئی خصوصیات ہیں وہیں اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہے۔

'آؤل' کو خریدنے کے خواہش مند افراد کو اس کے لیے 25 لاکھ پاؤنڈز (لگ بھگ 85 کروڑ روپے) کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

جاپان کے شہر اوساکا کی یہ کمپنی 2015 سے الیکٹرک الٹرا پرفارمنس گاڑیوں کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔

اس کمپنی میں لگ بھگ ساڑھے تین ہزار ملازمین کام کرتے ہیں جب کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس کے 25 دفاتر ہیں۔

XS
SM
MD
LG