رسائی کے لنکس

چین: ٹریفک حادثے میں 11 بچے ہلاک


چین میں ایک مسافر وین تالاب میں گرنے سے گاڑی میں سوار 11 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین میں ایک مسافر وین تالاب میں گرنے سے گاڑی میں سوار 11 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ژنہوا' کے مطابق حادثہ پیر کو مشرقی صوبے جیانگ شی میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق وین میں ایک اسکول کے 15 کم عمر طلبہ اور ایک استاد سوار تھے۔

حکام نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ٹریفک اور حفاظتی قوانین پر عمل درآمد میں لاپرواہی برتنے کے باعث سنگین ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں ۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صرف گزشتہ سال ملک میں ٹریفک حادثات میں 70 ہزار کے لگ بھگ افرادہلاک ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG