رسائی کے لنکس

آسٹریلین اوپن میں شکست؛ کریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کی آنکھیں نم


ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلیم کریئر کا یہ آخری میچ تھا۔ ثانیہ نے میچ کی فاتح برازیلین جوڑی کو مبارک باد پیش کی اور ان کی جانب سے پیش کردہ کھیل کی تعریف بھی کی۔
ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلیم کریئر کا یہ آخری میچ تھا۔ ثانیہ نے میچ کی فاتح برازیلین جوڑی کو مبارک باد پیش کی اور ان کی جانب سے پیش کردہ کھیل کی تعریف بھی کی۔

آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبل کے فائنل میں برازیل کی جوڑی نے بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بھوپنا کو شکست دے دی۔

جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں برازیل کی لیوسا اسٹیفانی اور رافیل ماٹوس نے بھارتی جوڑی کو سات، چھ اور چھ، دو سے شکست دی۔

ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلیم کریئر کا یہ آخری میچ تھا۔ ثانیہ نے میچ کی فاتح برازیلین جوڑی کو مبارک باد پیش کی اور ان کے کھیل کی تعریف بھی کی۔

چھتیس سالہ ثانیہ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ آسٹریلین اوپن 2023 ان کے گرینڈ سلیم کریئر کا آخری ایونٹ ہو گا۔ تاہم وہ مزید کچھ ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

جمعے کو میچ کے اختتام پر ثانیہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کریئر میلبرن سے شروع ہوا تھا اور میں اپنے گرینڈ سلیم کریئر کو ختم کرنے کے لیے اس سے بہتر میدان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

ثانیہ اپنے کریئر سے متعلق بتاتے ہوئے رو پڑیں اور ان کی آواز بھر آئی۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ انہوں نے 2005 میں میلبرن میں امریکی سپر اسٹار سرینا ولیمز کے خلاف کھیل کر اپنے کریئر کا آغاز کیا، اس وقت ان کی عمر 18 برس تھی اور انہیں ٹینس کھیلتے ہوئے 18 برس بیت گئے ہیں۔

ثانیہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ گرینڈ سلیم فائنل اپنے بیٹے کے سامنے کھیل سکیں گی۔ آج انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ ان کا چار سالہ بیٹا اور ان کے والدین اس میچ کو دیکھنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG