رسائی کے لنکس

کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ، 7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک


پولیس کے مطابق، یہ کارروائی حساس اداروں کی جانب سے مشتبہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر کی گئی، جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

بدھ کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مشتبہ جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان ہونے والے ایک مقابلے میں مبینہ 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جب کہ بتایا جاتا ہے کہ اُن کے قبضے سے ’بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد‘ ہوا۔

پولیس کے مطابق، یہ کارروائی حساس اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر کی گئی، جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سہراب گوٹھ کے علاقے افغان بستی میں کی گئی اس کاروائی کے دوران، پولیس فائرنگ کی زد میں آئی۔ تاہم، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں، مبینہ 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ایس ایس پی، راوٴ انوار نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ مقابلے کے دوران ’سات دہشتگرد ہلاک ہوئے، دو کو گرفتار کیا گیا، جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مقابلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔

راوٴ انوار کے بقول، ’دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جن میں کارتوس اور دستی بم شامل ہیں۔ تاہم، ملزمان کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری ہے۔‘

کراچی کا سہراب گوٹھ کا علاقہ سماج دشمن عناصر کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں کے کئی علاقے ’نو گو ایریا‘ میں شمار کئےجاتے ہیں۔ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے کئی بار آپریشن بھی کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG