رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے انگلش ٹیم میں آرچر، بٹلر اور مارک وڈ کی واپسی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں جوز بٹلر، مارک وڈ اور جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز چار ستمبر سے ہونے جا رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز تماشائیوں کے بغیر اور بائیو سیکیور ماحول میں کھیلی جائے گی۔

سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 رکنی اور ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ دونوں فارمیٹس میں این مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف دونوں سیریز کے لیے انگلش ٹیم میں فاسٹ بالر جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ٹیم کا حصہ ہیں۔ تاہم ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ اور جیسن رائے زخمی ہونے کے بعد فٹ ہونے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

انگلش ٹیم کے سلیکٹر ایڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز موسم گرما کے اختتام پر اچھی کرکٹ ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلش اسکواڈ میں بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے یہی نہیں بلکہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نصف سنچری بنانے والے ٹام برینٹن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈیوڈ ملان بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

انگلش ٹیم میں شامل ثاقب محمود کو آسٹریلیا کے خلاف بطور ریزور کھلاڑی رکھا گیا ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں سلیکٹرز کو متاثر نہ کر سکے۔

ون ڈے اسکواڈ:

آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کے لیے انگلش اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، ٹام بینٹن، سیم بلنگ، جونی برسٹو، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، سیم کران، ٹام کران، جو ڈینلے، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، مارک وڈ اور عادل رشید شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان این مورگن، معین علی، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگ، جوز بٹلر، سیم کران، ٹام کران، جو روٹ، عادل رشید، کرس ووکس اور مارک وڈ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG