رسائی کے لنکس

انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح


انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح
انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 71 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی ایشز سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کرلی ہے۔ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی گزشتہ 24 سال میں سب سے بڑے مارجن کے ساتھ یہ پہلی فتح ہے۔

منگل کو آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 238 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر کیا تو انگلش بالرز نے آسٹریلوی بلے بازوں کے چھکے چھڑادیے۔

برطانوی بالرز نے 66 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کے انگلینڈ کی فتح یقینی بنائی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 304 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ انگلش بالر گریم سوان نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلوی کپتان مائیکل ہسی 52 رنز کے ساتھ آخری دن کے ٹاپ اسکورر رہے۔

اس سے قبل میچ کے پہلے روز انگلش بالرز نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 245 رنز پر آئوٹ کردیا تھا جس کے جواب میں انگلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 620 رنز، پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

ایڈیلیڈ کے ٹیسٹ میچ میں ملنے والی جیت انگلینڈ کی کسی بھی دورہ آسٹریلیا کے دوران گزشتہ سات سالوں میں پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلوی سرزمین پر آخری ٹیسٹ میچ 03-2002 کے دورہ کے دوران جیتا تھا۔ جبکہ 1986-87 کے بعد یہ پہلی برتری ہے جو ایشز سیریز میں انگلینڈ اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ 16 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG