ایتھوپیا میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ارومیا نامی خطے پولیس نے 17 افراد کو ہلاک کر دیا، یہ لوگ ان مظاہرین میں شامل تھے جو دارالحکومت ادیس ابابا کو وسعت دینے کے لیے علاقے کو اس میں شامل کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
حکام نے مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ اموات کیسے ہوئیں۔
حزب مخالف کی مرکزی جماعت نے ہلاکتوں کی تعداد 17 بتائی جب کہ مقامی آبادی کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
علاقہ مکینوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے تین یونیورسٹیوں کے کیمپسز میں مظاہرین پر فائرنگ کی۔
حکومت نے ارومیا کے ایک حصے کو دارالحکومت میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا جس پر گزشتہ ہفتے اس منصوبے کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے۔ ارومیا ایتھوپیا کا سب سے بڑا خطہ اور اروموس ملک کا سب سے بڑا نسلی گروپ ہے۔
اروموس کا کہنا ہے کہ حکومت ان کی سیاسی قوت کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ ان کے بقول دارالحکومت میں توسیع ان کی مقامی زبان کے لیے خطرہ ہے جو کہ ادیس ابابا کے اسکولوں میں نہیں پڑھائی جاتی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا اعلان بہت عرصہ پہلے کیا گیا تھا اور اس سے دورافتادہ علاقوں میں شہری سہولتیں بھی پہنچیں گی۔
حکام کے بقول "امن کے منافی فورسز" ایتھوپیا میں نسلی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔