رسائی کے لنکس

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بات چیت میں پیش رفت


برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے برسلز میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جب کہ ان کے پیچھے یورپی کمشن کے صدر جین کلاؤڈ جنکر دکھائی دے رہے ہیں۔ 4 دسبمر 2017
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے برسلز میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جب کہ ان کے پیچھے یورپی کمشن کے صدر جین کلاؤڈ جنکر دکھائی دے رہے ہیں۔ 4 دسبمر 2017

جمعے کے روز برطانیہ اور یورپی یونین نے بلاک سے ملک کے انخلا کی شرائط کے بارے میں ایک بڑا اعلان کیا ۔

برسلز میں وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ کھڑے ہو کر گفتگو کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے صدر جین کلاؤڈجنکر نے کہا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے اخراج سے متعلق گفت وشنید کو اب تجارتی مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یور پی کونسل کی جانب سے مجھے جو اختیار سونپا گیا ہے اس کی بنیاد پر کمیشن نےباقاعدہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ یورپی کونسل کو یہ تجویز پیش کی جائے کہ علیحدگی کی سخت شرائط پر کافی پیش رفت ہو چکی ہے ۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسیا مے نے کہا کہ میں تجارت اور سیکیورٹی پر بات کرنے اور مستقبل کے مثبت اور بھر پور تعلقات پرا ب گفت وشنید کرنے کے لیے اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے کے امکان کا بھر پور خیر مقدم کرتی ہوں جو ہمارے سب کے مفاد میں ہے ۔

اس ہفتے کے آخر میں برسلز میں اجلاس کے دوران توقع ہے کہ یورپی راہنما برطانیہ کے مالیاتی تصفیے، آئرلینڈ کی سرحدوں کی حیثیت اور بریکزٹ سے متاثر ہونے والے شہریوں کے حقوق کی شرائط سے متعلق کسی معاہدے کی توثیق کریں گے ۔

XS
SM
MD
LG