رسائی کے لنکس

گوگل کے خلاف اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مقدمے کا تصفیہ


یورپ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اب مسابقت کے اصول پر مبنی خدمات کے حقیقی انتخاب کی سہولت میسر آئے گی: یورپی یونین

انٹرنیٹ پر تلاش سے متعلق نمایاں نام، ’گوگل‘ نے یورپی یونین کی طرف سے ’اعتماد کو ٹھیس پہنچانے‘ کے ایک مقدمے کا تصفیہ کرتے ہوئے، اِس بات سے اتفاق کرلیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر تلاش کے میدان میں اپنے حریفوں کو ہم پلہ نتائج دینے کے قابل بنائے گا۔

یورپی یونین نے اِس بڑے امریکی ادارے کے خلاف تین برس سے زائد عرصہ قبل ایک مقدمہ دائر کیا تھا۔ ضابطہ کاروں نے الزام لگایا تھا کہ مصنوعات اور خدمات کے لیے یورپ میں گوگل کی تلاش کے دوران، خصوصی طور پر وہ تصاویر اور اشیاٴنمایاں ہوتی ہیں جو گوگل کے اشتہارات سے تعلق رکھتی ہیں۔

تاہم، بدھ کو یورپی یونین کے ’اعتماد کو ٹھیس پہنچانے‘ کے معاملے سے متعلق ماہر، جوکوئین المنیا نے گوگل کی اُس پیش کش کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جو، بقول اُن کے، ’وسیع تر‘ نوعیت کی رعایتوں پر مبنی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اگر یورپی کمیشن، بالآخر اِنہیں منظور کرلیتا ہے، تو ہوٹل، ریستوراں اور دیگر مصنوعات کے سلسلے میں وہ گوگل تلاش پر اپنے حریفوں کے مسابقت کے حامل نتائج دیکھ پائیں گے۔

بقول اُن کے، یورپ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اب مسابقت کے اصول پر مبنی خدمات کے حقیقی انتخاب کی سہولت میسر آئے گی۔

گوگل کے حریفوں نے، جِن میں امریکہ کا مائکروسوفٹ اور فِنلینڈ کا نوکیا شامل ہے، اِس تصفیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وہ مسابقتی لحاظ سے نقصان میں ہوں گے۔ حریفوں کو اب بھی نیلام کے ذریعے اشتہار دہندگان کو رقوم ادا کرنی پڑیں گی۔

امریکہ کے وفاقی تجارتی کمیشن نے گذشتہ برس گوگل کے خلاف اِسی نوعیت کے ایک معاملے کی چھان بین کی تھی، لیکن ادارے کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا تھا۔
XS
SM
MD
LG