رسائی کے لنکس

یورپی ملک فضائی مسافروں کے ڈیٹا کا تبادلہ کریں گے، معاہدہ طے

فائل
فائل

معاہدے کے تحت، مسافروں کے نام کے ریکارڈ (پی این آر نمبر) جس میں پرواز کی تفیصلات بھی درج ہوں گی، چھ ماہ تک تمام یورپی ممالک کے لئے دستیاب ہوں گی، جس کے بعد، یہ اطلاعات آئندہ چار تا پانچ سال کے لئے محفوظ کرلی جائیں گی۔

یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے فضائی مسافروں کے ڈیٹا کے تبادلے کے ایک معاہدے پر دستخط کردئے ہیں، تاکہ انھیں سکیورٹی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے۔

لگزمبرگ کے وزیر داخلہ، اٹین شنائیڈر نے جمعہ کو برسلز میں 28 اراکین پر مشتمل یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سامنے اس بات کا اعلان کیا۔

معاہدے کے تحت، مسافروں کے نام کے ریکارڈ (پی این آر نمبر) جس میں پرواز کی تفیصلات بھی درج ہوں گی، چھ ماہ تک تمام یورپی ممالک کے لئے دستیاب ہوں گی، جس کے بعد، یہ اطلاعات آئندہ چار تا پانچ سال کے لئے محفوظ کرلی جائیں گی۔

نیا قانون یورپ میں داخل اور یورپ سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کے علاوہ اندرونِ یورپ تمام پروازوں پر لاگو ہوگا۔

پی این آر کی معلومات میں شراکت داری کا یہ معاہدہ اس وجہ سے رکا ہوا تھا کہ قانون سازوں کی کوشش تھی کہ اس کے سکیورٹی کے لئے استعمال اور پرائیویسی کے درمیان توازن پیدا کیا جائے۔

پیرس پر جنوری اور اس سال نومبر کے دہشت گرد حملوں کے بعد، فرانسسی حکومت اور دیگر نے یورپی پارلیمنٹ پر اس حوالے سے دباؤ بڑھا دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG