رسائی کے لنکس

ڈالر کے مقابلے میں ’یورو‘ کی قدر میں کمی


قدر میں کمی کے بعد، اب ایک یورو 1.07 ڈالر کی شرح کے برابر ہوگیا ہے، جو اپریل 2003ء کے بعد کی اپنی نچلی ترین سطح ہے۔ 2008ء کے وسط میں، ایک یورو 1.60 ڈالر کی شرح پر تھا

منگل کو ڈالر کے مقابلے میں یورپی سکے، ’یورو‘ کی قدر گذشتہ 12 برس کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہی سکہ یورو زون کے 19 ملکوں میں گردش کرتا ہے۔

قدر گِرنے کے بعد، اب ایک یورو 1.07 ڈالر کی شرح کے برابر ہوگیا ہے، جو اپریل 2003ء کے بعد کی اپنی نچلی ترین سطح ہے۔ 2008ء کے وسط میں، ایک یورو 1.60 ڈالر کی شرح پر تھا۔

یورپی معیشت کمزور پڑنے اور امریکی لین دین کی قسمت پلٹا کھانے کے باعث، پچھلے چند ہفتوں سے یورو کی قدر کم ہوتی چلی گئی۔ یورپی سرمایہ کار اور حکام کو یونان کے بیل آؤٹ پیکیج پر جاری مذاکرات پر فکرمندی لاحق ہے، جسے آئندہ مہینوں کے دوران حل کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

محنت کی امریکی منڈی میں گذشتہ ماہ 295000 روزگار کے مواقع کا اضافہ ہوا، جو تواتر سے بارہواں مہینا تھا، جس دوران مجموعی طور پر 200000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، جس کے نتیجے میں امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 5.5فی صد کم ہوگئی ہے۔


دریں اثنا، یورو زون میں بے روزگاری کی شرح 11 فی صد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG