رسائی کے لنکس

یورپی یونین کے رہنما وں کی غزہ میں  امداد  پہنچانے اور اپنے  شہریوں کو  وہاں سے نکالنے کی کوشش


یورپی کونسل کے صدرچارلس مائیکلاجلاس میں تقریر کرتے ہوئے۔ ۔
یورپی کونسل کے صدرچارلس مائیکلاجلاس میں تقریر کرتے ہوئے۔ ۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے جمعرات کو برسلز میں ایک سربراہی اجلاس میں اپنی مشترکہ طاقت کے استعمال سے ایسے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کی جن سے ضرورت مند فلسطینیوں تک مزید امداد پہنچنے کو یقینی بنایا جا سکے اور غزہ میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے کچھ شہریوں سمیت وہاں سے یورپی یونین کے شہریوں کو خطرے سے فرار میں مدد مل سکے ۔

اسرائیل اور فلسطینیوں کی جانب اپنے رویوں میں یورپی یونین کے ملک منقسم رہے ہیں لیکن سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی نوعیت نے ان کے ان اختلافات کو اجاگر کر دیاہے ۔

یورپی یونین میں، آسٹریا ، جرمنی اور ہنگری اسرائیل کے سب سے بڑے حامیوں میں شامل ہیں ۔ آسٹریا اور جرمنی کےلیڈر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے وہاں گئے تھے ۔

اسپین اور آئرلینڈ کی توجہ اکثر فلسطینیوں کی حالت زار پر مرکوز رہتی ہے ۔ جب کہ حماس یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

یورپی یونین کے ملکوں کے لیے مشکل یہ رہی ہے کہ حماس کے حملوں کی مذمت اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت میں کس طرح توازن قائم کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ بین الاقوامی قانون دونوں جانب کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔

برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت، فوٹو اے پی، 26 اکتوبر 2023
برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت، فوٹو اے پی، 26 اکتوبر 2023

یورپی یونین کے سفیر حالیہ دنوں میں اس بارے میں بحث کرتے رہے ہیں کہ آیا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لڑائی میں کسی وقفہ یا وقفوں کے لیے یا غزہ میں امداد کےداخلےکے کسی راستے کی اجازت کی اپیل کی جائے ۔

اسرائیل کے کٹر حامی کانفرنس کے بیان میں ایسی کسی بھی زبان کے مخالف ہیں جسے اسرائیل کےاپنے دفاع کے حق میں رکاوٹ سمجھا جائے ۔

فلسطینی عہدے داروں کے مطابق اسی دوران غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ یہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کئی عشروں کے تنازعے میں ہلاکتوں کی غیر معمولی تعداد ہے ۔

یورپی لیڈروں نےاپنے سربراہی اجلاس کے بیان میں زور دیا کہ غزہ میں ضرورت مندوں تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانےوالی امداد کو مسلسل ، تیز ، محفوظ اور بلا روک ٹوک انداز سے پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں جن میں انسانی ہمدردی کی راہداریاں اور بنیادی انسانی ضروریات کے لیےدی جانے والی امداد کی ترسیل کے کے لیے جنگ میں وقفے شامل ہیں ۔

آئر لینڈ کے وزیر اعظم لیو ورادکر نے کہا ، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ ہم سر براہی اجلاس کے بیان میں کونسے الفاظ استعمال کریں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہلاکتیں اور تشدد ختم ہو تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد غزہ میں پہنچائی جا سکے جہاں فلسطینی مصائب کا شکار ہیں اور اس کےساتھ ساتھ ہمیں وہاں سے یورپی یونین کے شہریوں کو باہر نکالنے کی اجازت دی جائے۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو ورادکر یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، فوٹو اے پی ،26 اکتوبر 2023
آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو ورادکر یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، فوٹو اے پی ،26 اکتوبر 2023

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آئر لینڈ کے لگ بھگ 300 فلسطینی شہری و ہاں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اگر وہ غزہ سے نکلنا چاہتے ہیں تو تو وہ نکل سکیں اور یہ کہ اس وقت ایسا ممکن نہیں ہے ۔

جرمن چانسلر اولاف شولز سے جب پوچھا گیا کہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے میں کہاں تک جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک جمہوری ملک ہے جو انسانی ہمدردی کے اصولوں پر چلتا ہے ، اس لیے ہمیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ اسرائیلی فوج جو کچھ بھی کرے گی اس میں بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام کرے گی ۔

جرمن چانسلر اولاف شولز برسلز میں یورپی کونسل کی عمارت کے میں یورپی یونین سر براہی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، فوٹو اے پی 26 اکتوبر 2023
جرمن چانسلر اولاف شولز برسلز میں یورپی کونسل کی عمارت کے میں یورپی یونین سر براہی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، فوٹو اے پی 26 اکتوبر 2023

27 ملکوں کے بلاک پر مشتمل یورپی یونین ایک محدود سیاسی اہمیت رکھنے کے باوجود فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی میں دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔ اس نے اس سال لگ بھگ 78 ملین یوروز اور سال 2000 سے اب تک 93 ملین یوروز سے زیادہ کی امداد بھیجی ہے ۔

یورپی یونین کا اسرائیل پر بہت کم اثر و رسوخ ہے ، جس کا امریکہ کٹر اتحادی ہے لیکن وہ اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔

یورپی یونین کی ایکزیکٹیو برانچ، "یورپی کمیشن" اب تک امداد سے بھرے دو طیارے غزہ بھیج چکی ہے ۔ اور اس نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی مزید امداد کو غربت اور تنازعے کے شکار غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔

،ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز یورپی یونین سمٹ سے قبل میڈیا سے بات کررہے ہیں ، فوٹو اے پی ،23 اکتوبر 2023
،ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز یورپی یونین سمٹ سے قبل میڈیا سے بات کررہے ہیں ، فوٹو اے پی ،23 اکتوبر 2023

سیکیورٹی کے شدید خدشات کے باعث سربراہی اجلاس کے جاری بیان میں کہا گیا کہ رہنماصرف یہ ہی نوٹ کرتے ہیں کہ انہوں نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور مختلف اقدامات کا فالو اپ کیا ہے جن میں یورپی یونین کے شہریوں کی مدد کی کوششیں شامل ہیں ۔

یورپی یونین مستقبل میں ایسے امن مذاکرات میں مدد چاہتی ہے جس میں حماس شامل نہ ہو ۔ رہنماؤں نے کسی سیاسی عمل کی بحالی میں کردار ادا کرنے کا عزم ظاہرکیا ۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اگلے چھ ماہ کے اندر ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی اپیل کی ہے۔

( اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے ۔)

فورم

XS
SM
MD
LG