رسائی کے لنکس

کراچی میں تاریخی پس منظر رکھنے والے فرنیچر کی منفرد نمائش


نمائش میں مختلف ادوار کی ڈیزائن کردہ کرسیاں، درازیں، ڈیسک، کیبنٹ، ٹیبل، سائیڈ بورڈز، صوفے، سیٹیں اور دیگر اشیا شامل ہیں، جن میں سے ہرایک اپنی جگہ منفرد اور آرٹ کا شاہکار ہے

کراچی کے ’فرئیر ہال‘ کی تاریخی اور شاندار عمارت میں ان دنوں فرنیچر کی ایک ایسی نمائش جاری ہے جسے دیکھ کر لوگ کچھ لمحوں کے لئے بے خود سے ہوجاتے ہیں۔ آپ کو سن کر حیرت ہوگی کہ اس فرنیچر کا پس منظر بیسوی اور اکیسویں صدی سے جڑا ہے۔ عام لوگوں کی جانب سے اس فرنیچر کو نوادرات سے کم قرار نہیں دیا جا رہا۔

نمائش میں مختلف ادوار کی ڈیزائن کردہ کرسیاں، درازیں، ڈیسک، کیبنٹ، ٹیبل، سائیڈ بورڈز، صوفے، سیٹیں اور دیگراشیا شامل ہیں جن میں سے ہر ایک اپنی جگہ منفرد اور آرٹ کا شاہکار ہے۔

چونکہ یہ۔۔عام فرنیچر سے ہٹ کر ہے اس لئے ہر پیس سے کوئی نہ کوئی کہانی جڑی محسوس ہوتی ہے۔ صدیوں پرانے فرنیچر کی خوبصورتی نسل در نسل سفر طے کرنے کے باوجود آج بھی اسی طرح قائم ہے جیسے تخلیق کے وقت رہی ہوگی۔

اس نادر فرنیچر کی نمائش اور اس کی کامیابی کا سہرا لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے ڈگری حاصل کرنے والی ٹی وی ایکٹریس سونیا رحمٰن قریشی کے سر جاتا ہے۔

نمائش کو عام لوگوں سے قریب تر کرنے میں کوشاں ’کیٹالسٹ‘ پی آ ر اینڈ مارکیٹنگ فرم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ، ’سب کونٹی نینٹ‘ کے پلیٹ فارم سے منعقدہ تاریخی فرنیچر کی نمائش میں پیش کی جانے والی اشیا اپنے وقتوں کا اثاثہ ہیں۔ آنے والی نسلیں انہیں دیکھ کر ماضی کی رنگا رنگ ثقافت اور کلچر سے آگاہی حاصل کرسکیں گی۔۔ یہ ایک بالکل منفر د اور مختلف تجربہ ہے جوامید ہے سب کو پسند آئے گا۔

’کیٹالسٹ ‘کے عہدیدار مجتبیٰ جاوید نے وی او اے کو بتایا کہ نمائش جمعہ 26 ستمبر سے اتوار 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔

XS
SM
MD
LG