رسائی کے لنکس

سندھ دھرتی کا دوسرا الن فقیر، فقیر واحد بخش


الن فقیر میرے ’روحانی استاد‘ تھے، جن سے متاثر ہوں۔ جب الن فقیر صاحب دنیا سے رخصت ہوئے تو میں نے ان کے گائے ہوئے گانوں کو لوگوں کے بیچ گانے کا سوچا: فقیر بخش کی ’وی او اے‘ سے گفتگو

کراچی... الن فقیر سندھ کے مشہور صوفی لوک فنکار تھے۔۔ جی ہاں، کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے فن اور شہرت کے باعث دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی زندہ رہتی ہیں۔

فقیر واحد بخش منظر پر آنے والا نیا لوک فنکار ہے۔ وہ دکھنے میں بھی 'الن فقیر' کی سی شکل و صورت کا مالک ہے۔ بالوں کا وہی اسٹائل، وہی مونچھیں، وہی انداز گائیکی۔ اُسی طرز کا لباس اور سر پر سندھی اجرک کی چادر کی پگڑی پہنے ہوئے ... کوئی بھی اس فنکار کو اگر ایک جھلک دیکھے تو اسے 'الن فقیر' کا گمان ہوگا۔

’وائس آف امریکہ‘ کی نمائندہ نے فقیر واحد بخش سے ’الن فقیر' کے اس روپ اور اس قدر مماثلت کے بارے میں جاننے کیلئے بات چیت کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ’الن فقیر صاحب میرے روحانی استاد تھے۔ جن سے سخت متاثر تھا۔ جب الن فقیر دنیا سے رخصت ہوئے تو میں نے ان کے گائی ہوئی ’کافیوں‘ (کلام) کو لوگوں کے بیچ گانے کا سوچا۔ جسمیں میں 'ہمہ ہمہ کر بھیا‘ والا ان کا مشہور گانا لوگوں نے بہت پسند کیا۔‘

تاہم، فقیر واحد بخش نے کہا کہ ’میں اُن (الن فقیر) کی برابری نہیں کرسکتا‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ اُن کا تھوڑا بہت راگ اور موسیقی سے لگاوٴ تھا، جس کو نکھارنے کی اُنھوں نے ازحد جستجو کی۔

اپنے روپ اور الن فقیر جیسا نظر آنے کے سوال پر انھوں نے بتایا کہ ’وہ کہتے ہیں کہ دلی لگاوٴ نے ان کو الن فقیر جیسے روپ میں ڈھال دیا ہے‘۔

بقول ان کے، ’جب میں نے الن صاحب کے گانے گانا شروع کئے تو آہستہ آہستہ میں نے الن فقیر جیسے بال اور مونچھوں کو اپنانا شروع کیا کیوں کہ میں ان سے بہت متاثر تھا اور ان کے فن اور نام کو زندہ رکھنا چاہتا تھا۔ اسی جذبے نے مجھے ایسا کرنے کی جانب مائل کیا‘۔

اب میں پاکستان سمیت بیرون ممالک میں جا کر اپنے فن سے لوگوں میں سندھ کے صوفی بزرگوں کے کلام کو پیش کرتا ہوں،جسمیں شاہ لطیف اور دیگر کے کلام شامل ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ بیرون ملک شہری انھیں بعض دفعہ الن فقیر ہی سمجھ کر دھوکا کھاجاتے ہیں پھر میں انھیں بتاتا ہوں کہ الن فقیر صاحب میرے لئے ایک مثال اور روحانی استاد تھے میں ان کا مرید ہوں‘۔

فقیر بخش کا کہنا ہے کہ ’سندھ کے صوفی کلچر اور روایات کو فروغ دینے کیلئے ہماری موجودہ حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG