رسائی کے لنکس

فاران طاہر کی نئی ٹی وی سیریز ’سیٹیسفیکشن سیزن ٹو‘


شو میں جدید زندگی کی بھاگ دوڑ میں پھنسے جوڑوں کی زندگیوں کے نشیب و فراز اور مسائل کو بہت خوبی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ پچھلے سیزن میں سیریز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سیزن 2 بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

پاکستانی نژاد ہالی وڈ ایکٹر فاران طاہر جلد امریکن ٹی وی سیریز ’سیٹیسفیکشن سیزن ٹو‘ میں چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

سین جے لونسکی کی تخلیق کردہ سیریز ’سیٹیسفیکشن‘ میں ایسے جوڑے کی الجھنوں کو دکھایا گیا ہے، جو ایک غیر روایتی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

شو میں جدید زندگی کی بھاگ دوڑ میں پھنسے جوڑوں کی زندگیوں کے نشیب و فراز اور مسائل کو بہت خوبی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ پچھلے سیزن میں سیریز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سیزن 2 بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پبلسٹی فرم، ’پچ میڈیا‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ فاران طاہر سیٹیسفیکیشن میں عمر سندہل کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ایک بے رحم شخص ہے۔ لیکن، ساتھ ہی ساتھ رکھ رکھاوٴ کا بھی قائل ہے، یہاں تک کہ قتل کرنے سے پہلے معذرت بھی کرتا ہے۔

اپنے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فاران طاہرکا کہنا تھا کہ ’سیزن ٹو کی کہانی میں بہت سے دلچسپ اتارچڑھاوٴ ہیں۔ مجھے عمرسندہل کا کردار ادا کرکے مزہ آیا کیونکہ یہ بہت مختلف اور دلچسپ کردار ہے۔ بطور ایکٹر میں ہمیشہ ایسے ہی نت نئے کردار نبھانا چاہتا ہوں۔‘

XS
SM
MD
LG