رسائی کے لنکس

سابق چیئرمین پی سی بی کے لیے الوداعی تقریب


Farewell to former PCB Chairman
Farewell to former PCB Chairman

شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ نئے چیئرمین اسے مزید بہتر انداز میں آگے لے کر جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین شہریار خان کے اعزاز میں سرپرائز ظہرانہ دیا۔

ظہرانے کا اہتمام بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کیا گیا تھا جس میں کرکٹ بورڈ کے ارکان، گورننگ باڈی کے ممبران اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شریک ہوئے۔

تقریب میں شہریار خان نے باضابطہ طور پر چیئرمین پی سی بی کا چارج نجم سیٹھی کے حوالے کیا جنہیں پی سی بی کے بورڈ نے گزشتہ ہفتے نیا چیئرمین منتخب کیا تھا۔

اپنے اعزاز میں سجائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان نے غیر متوقع ظہرانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھی پی سی بی اپنی منزل پر نہیں پہنچا ہے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ نئے چیئرمین اسے مزید بہتر انداز میں آگے لے کر جائیں گے۔

تقریب میں پی سی بی کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے شہریار خان کی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ شہریار خان نے بطور چیئرمین جو بینچ مارک سیٹ کیا ہے وہ اسے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کی حکومت اپنے کرکٹ بورڈ کی سفارشات پر عمل کرے گی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوائے گی۔

XS
SM
MD
LG