رسائی کے لنکس

فاطمہ بھٹو برطانوی ادبی انعام کے لیے نامزد


Web screen shot
Web screen shot

فاطمہ بھٹو کو ان کی تحریر کردہ انگریزی کتاب "شیڈو آف دا کریسنٹمون " پر برطانیہ کے 'بیلیز ویمنز پرائز فار فکشن' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

bبرطانیہ کےایک اہم ادبی انعام کیلئے پاکستانی مصنفہ اور سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کو نامزد کیاگیا ہے۔

فاطمہ بھٹو کو ان کی تحریر کردہ انگریزی کتاب "شیڈو آف دا کریسنٹمون " پر برطانیہ کے 'بیلیز ویمنز پرائز فار فکشن' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ماضی میں 'اورینج پرائز' کے نام سے دیے جانے والا یہ
ادبی انعام خواتین مصنفین کی جانب سے انگریزی زبان میں فکشن پر لکھی گئی اور برطانیہ سے شائع ہونے والی کتابوں کو دیے جاتا ہے۔

ایوارڈ کے لیے پاکستان کی فاطمہ بھٹو کے علاوہ برطانیہ، آئرلینڈ، امریکہ، کینیڈا اور نائجیریا کی 20 خواتین مصنفین کو نامزد کیا گیا ہے۔

انعام کے لیے کتابوں کا انتخاب کرنے والے ججوں کے پینل میں شامل سوفی راورتھ کا کہنا ہے کہ ججوں کا خیال ہے کہ مقابلے کیلئے انتہائی اعلیٰ معیار کی ایسی کتابیں منتخب کی گئی ہیں جو قاری کو اپنی طرف کھینچتی ہیں اور کتاب شروع کرنے والا کوئی بھی شخص نہیں ختم کئے بغیر چین نہیں لے سکتا۔

ان کےبقول یہ ایسی کتابیں ہیں جن کے بارے میں آپ اپنے دوستوں کی پڑھنے کی بجا طور پر سفارش کرسکتے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انعام کے فاتح کا اعلان جون میں لندن کے مشہور 'رائل فیسٹیول ہال' میں کیا جائے گا۔ انعام جیتنے والی مصنفہ کو 30 ہزار پونڈ نقد اور کانسی کا ایک میڈل دیا جائے گا۔

فاطمہ بھٹو نے 'لندن یونیورسٹی اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز' سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی 'سپرز آف ڈیزرٹ' اور 'سونگز آف بلڈ اینڈ سورڈ' نامی کتابیں تصنیف کرچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG