رسائی کے لنکس

سری لنکن ہیروئن اور ہیرو پاکستانی کا فلمی ملاپ کیسا رہے گا؟


پہلے پاکستانی ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ کی کامیابی اور اس کے بعد فلم ’خوبصورت‘ کی آمد کے ساتھ ہی بھارتی عوام خاص کر لڑکیاں۔۔ فواد خان کی دیوانی ہوگئی ہیں، جبکہ کئی پروڈیوسر بھی فواد کو اپنی فلم میں کھینچنے پر بضد ہیں

سری لنکا کی حسینہ جیکولین فرنینڈس، بھارت کے سیف علی خان اور پاکستان کے ہیرو فواد خان۔۔۔یہ ہے وہ نیا ’ٹرائی اینگل‘ جو بالی ووڈ ڈائریکٹر سجوائے گھوش کی نئی فلم میں آپ کو ایک ساتھ نظر آئے گا۔

یہاں آپ ’ٹرائی اینگل‘ سے مراد ’لوٹرائی اینگل‘ نہ سمجھ لیجئے گا۔۔جیسا کہ پرانے وقتوں کی پاکستانی اور انڈین فلموں میں ہوا کرتا تھا۔ یعنی، دو ہیرو اور ایک ہیروئن ۔۔۔جن میں سے ایک ہیرو دوسرے کے لئے اپنا پیار قربان کر دیتا ہے اور بچ جانے والا ’جوڑا‘ باقی زندگی ہنسی خوشی گزارنے لگتا ہے ۔۔۔بلکہ یہاں ٹرائی اینگل سے مراد ’تین ملک، تین فنکار‘ ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل ’زی نیوز‘ نے خبردی ہے کہ فواد خان سجوائے گھوش کی آنے والی فلم میں پولیس انسپکٹر کے روپ میں نظر آئیں۔ فلم کے نام اور دیگر تفصیلات سے ابھی پردہ نہیں اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، ان تفصیلات کا اعلان جلد ایک پریس کانفرنس میں کئے جانے کا امکان ہے۔

پہلے پاکستانی ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ کی کامیابی اور اس کے بعد فلم ’خوبصورت‘ کی آمد کے ساتھ ہی بھارتی عوام خاص کر لڑکیاں۔۔ فواد خان کی دیوانی ہوگئی ہیں، جبکہ کئی پروڈیوسر بھی فواد کو اپنی فلم میں کھینچنے پر بضد ہیں۔۔۔یہاں تک کہ فواد کو سلیکشن میں مشکلات آرہی ہیں۔ وہ الجھن کا شکار ہیں کہ کس کی آفر قبول کریں اور کس کی نہیں۔

فواد خان ’چاکلیٹی ہیرو‘ کے طور پر تو اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ لیکن، سجوائے گھوش کی نئی فلم میں وہ پولیس انسپکٹر کے رول میں کیسے لگیں گے یہ دیکھنا اپنے آپ میں دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔ کیونکہ فواد نے اب تک ایک سخت مزاج اور فرض شناس پولیس انسپکٹر کا رول ادانہیں کیا۔ اس کریکٹر میں وہ کیسے لگیں گے ۔۔۔یہ دیکھنے کے لئے ان کے انگنت پرستار فلم کے منتظر ہیں۔

XS
SM
MD
LG