رسائی کے لنکس

فواد خان اسلام آبا یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسیڈر ہوں گے


فواد خان کا کہنا ہے کہ ’میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ ہو کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ بچپن ہی سے کرکٹ کا شوق ہے اور اب باقی سب کی طرح میں بھی آئی پی ایل شروع ہونے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔ میں میچز دبئی جاکر دیکھوں گا

پاکستان کرکٹ کے پہلے سب سے بڑے میلے’پاکستان سپرلیگ‘ کا کرکٹ کے شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے اور سپرلیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیمیں بھی اپنی ٹیم کی پروجیکشن اور کامیابی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہیں۔

فروری میں دبئی میں ہونے والی’پاکستان سپرلیگ‘ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ (آئی ایس ایل یو) نے نوجوانوں کے پسندیدہ اور خواتین میں بیحد مقبول فواد خان کو اپنا ٹیم ایمبیسڈر چن لیا ہے۔

آئی ایس ایل یو اور فواد خان کا تال میل زبردست ہے کیونکہ فواد خان کے پرستار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں پھیلے ہوئے ہیں اوروہ بیرون ملک بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں۔

اسی طرح آئی ایس ایل یو میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پبلسٹی فرم ’انسائیکلومیڈیا‘ کی عمارہ حکمت نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ فواد خان خود بھی پاکستان سپرلیگ اور آئی ایس پی ایل یو کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔

فواد خان کا کہنا ہے کہ ”میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ ہو کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔بچپن ہی سے کرکٹ کا شوق ہے اور اب باقی سب کی طرح میں بھی آئی پی ایل شروع ہونے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔ میں میچز دبئی جا کر دیکھوں گا۔“

آئی ایس ایل یومیں شین واٹسن (آسٹریلیا)۔ آندرے رسل (ویسٹ انڈیز)، مصباح الحق، سموئیل بدری (ویسٹ انڈیز)، محمد عرفان، بریڈہیڈن (آسٹریلیا)، شرجیل خان، محمد شامی، خالد لطیف، بابراعظم، عمران خالد، کامران غلام، عمر امین، سیم بلنگز (انگلینڈ) رمان رئیس، عماد بٹ شامل ہیں جبکہ اشعر زیدی، سعید اجمل اور عمر صدیقی سپلیمنٹری کھلاڑی ہوں گے۔

آئی ایس ایل یو کے ٹیم ڈائریکٹر پاکستان کے مایہ ناز باوٴلر وسیم اکرم ہیں جبکہ ہیڈ کوچ ڈین جونز ہیں۔ ٹیم کی سوشل میڈیا پر پروموشن کے لئے بہت سے ہیش ٹگ بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG