رسائی کے لنکس

فیصل قریشی، فون ایپلی کیشن لانچ کرنیوالے پہلے اسٹار


ویسے تو دنیا بھر میں سلیبریٹیز کی جانب سے اپنے نام کے ایپلی کشنز بنانے کا رواج عام ہے اور اس میں پوپ بینیڈکٹ سے لے کر اسٹیو فوربز تک سب شامل ہیں۔ لیکن، پاکستان میں یہ پہلی بار ہے

کراچی... فیصل قریشی ٹی وی دیکھنے والوں کے لئے جانا پہچانا چہرہ ہے۔چھ سال کی عمر میں بطور چائلڈ اسٹار شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے فیصل قریشی نے ایک طرف تو منجھی ہوئی ایکٹنگ سے دھاک جمائی تو دوسری طرف ٹی وی شوز کی میزبانی سے لوگوں کو گرویدہ کیا۔۔

اور اب فیصل کے فینز کے لئے بڑی خبر یہ ہے کہ وہ اپنے فیورٹ اسٹار کے ہر لمحے کی خبر رکھ سکیں گے۔ اسمارٹ فون ایپلیکیشن کے ذریعے۔۔

جی ہاں۔۔۔فیصل قریشی پاکستان کی پہلی سلیبرٹی ہیں جو جلد اپنا اسمارٹ فون ایپلیکیشن لانچ کرنے والے ہیں۔ ویسے تو دنیا بھر میں سلیبریٹیز کی جانب سے اپنے نام کے ایپلی کشنز بنانے کا رواج عام ہے اور اس میں پوپ بینیڈکٹ سے لے کر اسٹیو فوربز تک سب شامل ہیں۔ لیکن، پاکستان میں یہ پہلی بار ہے۔

فیصل قریشی اسمارٹ فون ایپلی کیشن صرف ایک بٹن دبانے پر ان کے پرستاروں کو فیصل کے حالات زندگی، ان کے پروگرامز اور آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ اور تو اور فیصل کی زندگی میں جو بھی کچھ نیا ہوگا اس کا پتا بھی ان کے فینز کو فوری طورپر ایک مسیج کے ذریعے جان سکیں گے۔

وائس آف امریکہ کے اس سوال پر کہ اسمارٹ فون اپیلی کیشن بنانے کا خیال کیسے آیا، فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے لئے ان کے پرستار بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس اپیلی کیشن کے ذریعے پرستار میرے شوز کے نوٹیفیکیشن حاصل کر سکیں گے اور میری سوشل میڈیا کی سرگرمیاں بھی براہ راست ان تک پہنچ جائیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’فیصل قریشی ایپ‘ بہت جلد تمام اینڈرائڈ فونز، ٹیبز، آئی فون اور آئی پیڈز پر دستیاب ہوگا۔

XS
SM
MD
LG