رسائی کے لنکس

فلوریڈا: گالف کھیلتے ٹرمپ پر بندوق تاننا قاتلانہ حملے کی کوشش تھی، ایف بی آئی

فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب میں سیکیورٹی حکام کی گاڑیاں موجود ہیں۔ یہاں ایک مسلح شخص پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گالف کھیلنے میں مصروف سابق صدر کی طرف بندوق تان رہا تھا۔ 15 ستمبر 2024 (اے پی)
فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب میں سیکیورٹی حکام کی گاڑیاں موجود ہیں۔ یہاں ایک مسلح شخص پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گالف کھیلنے میں مصروف سابق صدر کی طرف بندوق تان رہا تھا۔ 15 ستمبر 2024 (اے پی)
  • امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ویسٹ پام بیج میں ٹرمپ کے گولف کلب کی بیرونی باڑ کے قریب ایک شخص اے کے-47 رائفل کے ساتھ نظر آیا۔
  • مسلح شخص سابق صدر ٹرمپ کی طرف بندوق کا نشانہ باندھ رہا تھا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی۔
  • امریکی سیکرٹ سروس کی فوری کاروائی سے حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر ایک گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گیا۔
  • مشتبہ حملہ آور کو کچھ ہی دیر کے بعد قریبی علاقے سے حراست میں لے لیا گیا۔

امریکہ کے سابق صدر اور صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلنے کے دوران ایک مسلح شخص کے نشانہ باندھنے کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے حکام نے قاتلانہ حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو واقعے کے بارے میں بریفنگ دے دی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سابق صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اتوار کو سہہ پہر دو بجے کے قریب فلوریڈا میں پام بیچ میں اپنے گالف کورس میں جب سابق صدر کھیل میں مصروف تھے تو ایک مسلح شخص کو ان کی طرف بندوق تانتے ہوئے دیکھ گیا۔

حکام کے بقول اس دوران وہاں موجود ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اس پر مشتبہ حملہ آور پر فائرنگ کر دی۔

سیکیورٹی حکام فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب کے باہر موجود ہیں۔
سیکیورٹی حکام فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب کے باہر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایف بی آئی اہلکاروں کی فائرنگ سے وہ شخص اسلحہ چھوڑ کر ایک گاری میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ سیکیورٹی اہلکار اس مشتبہ حملہ آور کی ایس یو وی گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے۔ بعد ازاں ایک قریبی علاقے سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں۔ ان کی انتخابی مہم کے حکام نے بتایا ہے کہ سابق صدر محفوظ ہیں۔ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر پر حملے کی اس کوشش کو قاتلانہ حملے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی پر مامور عملے کی جانب سے فوری کارروائی پر ان کو کارکردگی کو قابلِ تعریف ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ وہ اس بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی اس کوشش کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

صدر اور نائب صدر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں۔

نائب صدر کاملا ہیرس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں لکھا کہ تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

سابق صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی یہ دوسری کوشش ہے۔

دو ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران ایک حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی تھی۔ ایک گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی جس سے ان کے کان سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔

سابق صدر ٹرمپ پرحملے کے دوران کیا ہوا؟

ڈونلڈ ٹرمپ پینسلوینیا میں انتخانی ریلی کے دوران اسٹیج پر موجود ہیں۔
1/12 ڈونلڈ ٹرمپ پینسلوینیا میں انتخانی ریلی کے دوران اسٹیج پر موجود ہیں۔
ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس پر سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیچے کیا اور ان کے اوپر ِآ گئے۔
2/12 ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس پر سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیچے کیا اور ان کے اوپر ِآ گئے۔
ریلی کے دوران حفاظت کے لیے پولیس کے اسنائپر بھی تعینات تھے۔
3/12 ریلی کے دوران حفاظت کے لیے پولیس کے اسنائپر بھی تعینات تھے۔
فائرنگ کے فوری بعد سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اسٹیج کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
4/12 فائرنگ کے فوری بعد سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اسٹیج کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکرٹ سروس کے اہلکار زخمی حالت میں اسٹیج سے نیچے لے کر گئے۔
5/12 سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکرٹ سروس کے اہلکار زخمی حالت میں اسٹیج سے نیچے لے کر گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیج سے اترتے ہوئے زخمی حالات میں کئی بار اپنے حامیوں کی جانب مکا بلند کیا۔
6/12 ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیج سے اترتے ہوئے زخمی حالات میں کئی بار اپنے حامیوں کی جانب مکا بلند کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو جب گاڑی میں سوار کرایا جا رہا تھا تو اس وقت بھی ان کا مکا ہوا میں بلند تھا۔
7/12 ڈونلڈ ٹرمپ کو جب گاڑی میں سوار کرایا جا رہا تھا تو اس وقت بھی ان کا مکا ہوا میں بلند تھا۔
سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے مستقل ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں رکھا ہوا تھا۔
8/12 سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے مستقل ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں رکھا ہوا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو جب ریلی کے مقام سے روانہ کر دیا گیا تو وہاں موجود ان کے کئی حامی بغل گیر نظر آئے۔
9/12 ڈونلڈ ٹرمپ کو جب ریلی کے مقام سے روانہ کر دیا گیا تو وہاں موجود ان کے کئی حامی بغل گیر نظر آئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں ریلی کے مقام پر موجود ہیں اور شواہد جمع کر رہے ہیں۔
10/12 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں ریلی کے مقام پر موجود ہیں اور شواہد جمع کر رہے ہیں۔
انتخابی ریلی کے مقام پر لوگوں کے جانے کے بعد خالی کرسیاں موجود ہیں۔
11/12 انتخابی ریلی کے مقام پر لوگوں کے جانے کے بعد خالی کرسیاں موجود ہیں۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہ اس طرح کے تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے۔
12/12 امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہ اس طرح کے تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے۔
Previous slide
Next slide

انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اس دوران ٹرمپ کے پیچھے موجود ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک بھی ہوا تھا۔

اس رپورٹ میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

This item is part of

فورم

XS
SM
MD
LG