رسائی کے لنکس

ٹینس: مرے کی ریٹائرمنٹ پر فیڈرر اور جوکووچ افسردہ


سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

ٹینس کے سابق ورلڈ نمبر ون برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر دو نمایاں ترین کھلاڑیوں راجر فیڈرر اور نوویک جوکووچ نے شدی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ وہ ٹینس کی دنیا کےعظیم کھلاڑی اینڈی مرے کی طرف سے ٹینس کو خیرباد کہنے کے اعلان پر ششدر رہ گئے جبکہ جوکووچ کہتے ہیں کہ اُنہیں اس سے بہت دکھ ہوا ہے۔

اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنمنٹ کے آغاز پر دونوں کھلاڑیوں نے اینڈی مرے کو زبرست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اینڈی مرے کو بین الاقوامی ٹینس میں اپنے کارناموں پر بجا طور پر فخر ہونا چاہئیے۔

اینڈی مرے اور راجر فیڈرر ایک ٹورنمنٹ میں ڈبلز میچ جیتنے کے بعد ہاتھ ملا رہے ہیں۔ فائل فوٹو
اینڈی مرے اور راجر فیڈرر ایک ٹورنمنٹ میں ڈبلز میچ جیتنے کے بعد ہاتھ ملا رہے ہیں۔ فائل فوٹو

مرے نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ اُن کے کولہے کا زخم ایک برس قبل ہونے والی سرجری کے باوجود ٹھیک نہیں ہو سکا ۔ اُنہوں نے اشک بار آنکھوں کے ساتھ اعلان کیا کہ پیر سے شروع ہونے والا آسٹریلین اوپن اُن کے بین الاقوامی کیرئیر کا آخری ٹورنمنٹ ہو گا کیونکہ مسلسل درد رہنے کے باعث اُن کیلئے کھیل جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

راجر فیڈرر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہم اتنے اچھے کھلاڑی کو کھو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی وقت پر ہمیں ہر کسی کو الوداع کہنا ہی ہوتا ہے اور اب دنیا کے چار بڑے کھلاڑیوں کا کیریئر رفتہ رفتہ اختتام کی طرف جا رہا ہے جن میں وہ خود، جوکووچ، رفائل نڈال اور اینڈی مرے شامل ہیں۔

مرے اور جوکووچ آسٹریلین اوپن کے دوران ریفری سے بات کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
مرے اور جوکووچ آسٹریلین اوپن کے دوران ریفری سے بات کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

فیڈرر نے کہا کہ اینڈی مرے عظیم کھلاڑی، ہال آف فیم اور ایک لیجنڈ ہیں۔

ورلڈ نمبر ون جوکووچ نے تین روز قبل اینڈی مرے کے ساتھ ایک پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد بتایا کہ اُن کے کھیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مشکلات کا شکار ہیں۔

اینڈی مرے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران دو مرتبہ ومبلڈن چیمپین رہے اور گیارہ مرتبہ گرنڈ سلیم کے فائنل میں پہنچے۔ وہ 45 سنگلز ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG