رسائی کے لنکس

تنزانیہ میں آئل ٹینکر پھٹ گیا، 57 افراد ہلاک


فائل
فائل

تنزانیہ میں ہفتے کو ایک آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد آئل ٹینکر سے رسنے والے ایندھن کو جمع کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

واقعہ مشرقی تنزانیہ کے دیہی علاقے موروگور میں پیش آیا۔ پولیس کمشنر اسٹیو کبوے نے مقامی ٹی وی ’ازم‘ کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے اکثر افراد آگ کے شعلوں میں گھر کر بری طرح جھلس گئے۔

ایک عینی شاہد نے امریکی خبر رساں ادارے، ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ دیہی علاقہ دارالحکومت دارالاسلام سے 120 میل دور ہے۔ لوگوں کی ایک کثر تعداد نے ایندھن کو رستے دیکھا تو اسے جمع کرنے کے لیے جمع ہوگئے کہ اسی دوران ٹینکر میں دھماکا ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں، ٹینکر میں سوراخ ہوگیا تھا جس سے ایندھن رسنے لگا تھا۔

سن 2013 میں یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا کے مضافات میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG