رسائی کے لنکس

فلم سٹار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر کے مرض میں مبتلا


فلم سٹار عرفان خان، فائل فوٹو
فلم سٹار عرفان خان، فائل فوٹو

بالی وڈکے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی صحت سے متعلق کچھ دنوں سے جو افوائیں گردش کررہی تھیں ان کا خاتمہ آج اس وقت ہوا جب خود عرفان خان نے اپنی بیماری سے متعلق اپنے پرستاروں اور دوسرے لوگوں کو مطلع کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘پرعرفان خان نے بتایا کہ انہیں’ نیورو اینڈوکرائن ٹیومر ہوگیا ہے۔

عرفان نے برین کینسر کی افواہوں کی ترديد کرتے ہوئے کہا کہ ہر بیماری کا تعلق دماغ سے نہیں ہوتا۔ اندازے لگانے یا افواہوں کو جنم دینے سے بہتر ہے کہ آپ نیورواینڈوکرائن کے مرض کی تفصيل گوگل پر دیکھ لیں۔

اپنے مداحوں سے دعائیں جاری رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لئے بیرون ملک جائیں گے۔ انہوں نے بیماری کے مشکل وقت میں اپنے خاندان اوردوستوں کی سپورٹ کو بڑا سہارا قرار دیا۔

انڈو ایشین نیوز سروس، بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے’ پریس ٹرسٹ آف انڈیا ‘اور این ڈی ٹی وی سمیت تقریباً تمام میڈیا نے عرفان خان کی نمایاں انداز میں یہ خبر شائع کی ہے ۔

لنچ باکس‘،’پیکو‘ ، ’ہندی میڈیم ‘اورمتعدد دیگرفلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے51سال کے عرفان خان ہالی وڈ میں بھی اپنے اداکاری کے رنگ دکھا چکے ہیں۔

ان کی ہالی وڈ فلموں میں’ جراسک ورلڈ‘،’سلم ڈاگ ملینئر‘،’لائف آف پائی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

نیورواینڈوکرائن کیا ہے؟

نیورواینڈوکرائن ایسی بیماری ہے جس میں نروس سیلز بنانے والے ہارمونز میں غیر معمولی ٹیشوز کا اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آنتوں، پھیپڑوں اور لبلے میں بھی ٹیومر بننے کا خدشہ ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG