رسائی کے لنکس

بافٹا ایوارڈز: ’تھری بل بورڈز‘ نے میدان مار لیا


تھری بل بورڈز کی ٹیم ایوارڈتقریب کے بعد اپنی ٹرافیوں کے ہمراہ
تھری بل بورڈز کی ٹیم ایوارڈتقریب کے بعد اپنی ٹرافیوں کے ہمراہ

فلم 'ڈارکسٹ آورز' میں عمدہ اداکاری پر گیری اولڈمین کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لندن کی سرد شام میں سجائی جانے والی برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کی تقریب موسم کے برعکس ہلے گلے سے گرم اور فلم، فیشن اور انٹرٹینمٹ انڈسٹری کے اسٹارز کی موجودگی سے روشن رہی۔

ایمی اور دیگر ایوارڈ تقریبات کی طرح 71 ویں بافٹا ایوارڈز پر بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف چلائی جانے والی مہم 'می ٹو' کے حق میں جذبات نمایاں اور تقریب پر سیاہ رنگ چھایا رہا۔

’دی شیپ آف واٹر‘ جو بافٹا ایوارڈز کی دوڑ میں 12 نامزگیوں کے ساتھ سرِ فہرست تھی تین ایوارڈز حاصل کرسکی۔ لیکن بافٹا کا میدان ’تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، میزوری‘ نے پانچ ایوارڈز جیت کر مار لیا۔

مارٹن میک ڈونا کی ’تھری بل بورڈز‘ کی کہانی ایک ایسی غم زدہ ماں کی ہے جو اپنی بٹی کے قتل کے بعد انصاف کی تلاش میں ہے۔ فلم نے بہترین فلم، آؤٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم، اوریجنل اسکرین پلے اور بہترین اداکارہ کی ٹرافیاں اپنے نام کیں۔

برٹش فلم اکیڈمی کے صدر اور برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی بافٹا ایوارڈز میں شرکت کی۔

فلم 'ڈارکسٹ آورز' میں عمدہ اداکاری پر گیری اولڈمین کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

’دی شیب آف واٹر‘ نے تین ٹرافیاں بہترین ڈائریکٹر، اوریجنل میوزک اور پروڈکشن ڈیزائن اپنے نام کیں۔

فلم 'آئی ٹونیا' کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ایلیسن جینی نے جیتا۔ بہترین اینیمیٹڈ فلم 'کوکو' کو قرار دیا گیا۔

ڈینیل کلویا کو فلم ‘گیٹ آؤٹ‘ کے لیے رائزنگ اسٹار کا بافٹا ایوارڈ دیا گیا۔

کرسٹوفر نولین کی’ ڈنکرک‘ کو بہترین ساؤنڈ اور 'بے بی ڈرائیور' کو بہترین ایڈیٹنگ کے بافٹا ایوارڈز دیے گئے۔

XS
SM
MD
LG