رسائی کے لنکس

ماہرہ خان، شاہ رخ کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش مند


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلم ’رئیس‘کے حوالے سے ہی ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اسٹائل اور فیشن آئیکون ،اداکارہ ماہرہ خان اب گھرگھرپہچان رکھنے والا نام بن چکا ہے ۔ ان کی شہرت صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ بھارت اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ان کے فینز کی بڑی تعدادبستی ہے۔

بھارت میں ان کی پہچان ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے بنی جبکہ پچھلے برسوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ نے انہیں شہرت کی مزید بلندیوں پر پہنچایا۔

فلم ’رئیس‘کے حوالے سے ہی ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ گزشتہ ہفتے لند ن کے مے فیئر ہوٹل میں یوکے ایشین فلم فیسٹول منعقد کیا گیا جس میں فلموں کی ترقی اورانہیں آگے بڑھنے کی کوششوں کے صلے میں ماہرہ خان کوایوارڈسے نوازا گیا۔

فیسٹول میں ماہرہ خان کی پاکستانی فلم ’ورنہ ‘بھی دکھائی گئی جبکہ فیسٹول کے گالا ڈنرمیں خواتین کے روایتی نظریئے سے ہٹ کر باہمت اور اپنی زندگی کے فیصلے خودکرنے والی خودمختار اوربااختیارعورت کے کردارکو سلوراسکرین پرپیش کرنے والی اداکاروں کو مدعو کیا گیا جن میں اداکارہ ایمی جیکسن،بھارت کی ویٹرن اداکارہ اورہوسٹ سیمی گریوال سمیت مختلف خواتین شامل تھیں۔

ماہرہ خان اورسیمی گریوال کا سوال جواب سیشن ہوا جس میں شریک افراد نے دونوں خواتین کی گفتگو سےخوب لطف اٹھایااوراس وقت تو نہایت دلچسپ صورتحال ہوگئی جب فلم ’رئیس ‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے ایک بارپھرشاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ’ شاہ رخ فلم ’رام لکھن‘ میں بھی تھے۔

اس سے پہلے کہ سیمی گریوال ماہرہ سے کچھ کہتیں حاضرین محفل نے فورا ماہرہ کی تصیح کی کہ ’رام لکھن ‘میں شاہ رخ خان نہیں بلکہ انیل کپور اورجیکی شیروف تھے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی نہ ہوتی تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اورفلم میں کام کرپاتیں۔

ماہرہ کے بقول وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہیں جن سے خوشیاں پھیلیں۔

ان کا کہنا ہے پاکستان اوربھارت کے عوام سیاست سے ہٹ کر ایک دوسرے سے ملنا،ہنسنا ،بولنا اورخوش رہنا چاہتے ہیں۔

ماہرہ خان اور سیمی گریوال کی خبر ’مڈڈے‘ سمیت بھارت کے تمام پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے کور کی ہے۔

XS
SM
MD
LG