رسائی کے لنکس

ماہرہ خان پشاور زلمی کی نئی برانڈ ایمبیسڈر


پاکستانی کرکٹ کا سب بڑا میلہ یعنی پی ایس ایل سجنے کو ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل سے جڑی گہما گہمی میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ میدان میں اترنے سے پہلے ٹیمیں اپنی اپنی کٹ اور ٹیم کے مخصوص گانے متعارف کرانے میں مصروف ہیں تو ساتھ ہی ساتھ ہر ٹیم کے برانڈ ایمسبیڈرز بھی ’منظرعام‘ پر آ رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے فینز یہ خبر سن کر خوشی ہوں گے کہ اس مرتبہ کوئی اور نہیں بلکہ نوجوان نسل کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر ہوں گی۔ پچھلے سیزن میں حمائمہ ملک نے پشاور زلمی کو سپورٹ کیا تھا۔

لاہور میں ہونے والی پشاور زلمی کی کٹ اور گانے کے لانچ کی تقریب میں ماہرہ خان نے پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر بھرپور انداز میں شرکت کی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پشاور زلمی میں شامل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور اسٹارز کھلاڑی حسن علی، محمد حفیظ، وہاب ریاض، کامران اکمل اور دیگر نے ماہرہ خان کے ساتھ سیلفیاں لیں اور مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ٹوئیٹر پر ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمسفر سے لے کر ’رئیس‘ کی آسیہ تک اپنی صلاحتیں منوانے والی خوبصورت ماہرہ خان کو پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹ میں کہا پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں۔ پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھی ماہرہ کا یہی کہنا تھا کہ میری شروع سے خواہش تھی کہ پشاور زلمی کے ساتھ وابستہ ہوں۔

اب کچھ بات ہوجائے حمزہ علی عباسی کی جو ماہرہ خان کے ساتھ اب تک کسی ڈرامے میں تو کام نہ کر سکے لیکن پشاور زلمی میں ان کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈر ضرور بن گئے۔

حمزہ علی عباسی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے کا ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے پشاور زلمی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صاف گو، اسمارٹ اور ٹیلنڈڈ حمزہ عباسی پشاور زلمی کے آفیشل برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔

حمزہ عباسی نے پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر نہ صرف ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا بلکہ پشتو میں کچھ جملے بھی بول کر اپنے اور پشاور زلمی کے مداحوں کو خوش کردیا۔

XS
SM
MD
LG