رسائی کے لنکس

فلوریڈا ایئر پورٹ فائرنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع


پوپس کی جانب سے ایئرپورٹ فائرنگ میں ملوث شخص سانتیاگو کی جاری کردہ تصویر۔ 7 جنوری 2017

مسٹر پیرو نے کہا کہ ہم نے لگ بھگ 175 عینی شاہدین کے انٹر ویوز کیے ہیں اور ہم نے ویڈیو اور دوسرے شواہد حاصل کر لیے ہیں اور ہم ہر زاویے سے مسلسل تفتیش کر رہےہیں۔

فلوریڈا میں پولیس نے کہا ہے کہ وہ جمعے کے روز فورٹ لاڈر ڈیل میں ہونے والی فائرنگ میں دہشت گردی کے کسی ممکنہ محرک کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ کہ ابھی تک قطعی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

ہفتے کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے میامی ڈویژن کے خصوصی ایجنٹ جارج پیرو نے کہا کہ پولیس مسلسل دہشت گردی کے زاویے کا جائزہ لے رہی ہے لیکن تفتیش میں ابھی فائرنگ کے کسی محرک کے طور پر کوئی معلومات دینا ابھی بہت قبل از وقت ہے۔

مسٹر پیرو نے فائرنگ کرنے والے شخص کی ذہنی بیماری کابھی حملے کی ایک وجہ بننے کے کسی ممکنہ عنصر کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشتبہ شخص کے بارے میں الزامات ہفتے کی سہ پہر تک دائر کئے جائیں گے۔

مسٹر پیرو نے کہا کہ ہم نے لگ بھگ 175 عینی شاہدین کے انٹر ویوز کیے ہیں اور ہم نے ویڈیو اور دوسرے شواہد حاصل کر لیے ہیں اور ہم ہر زاویے سے مسلسل تفتیش کر رہےہیں۔

فورٹ لاڈر ڈیل ایئر پورٹ کو ہفتے کی صبح دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ یہ مصروف ہوائی اڈہ جمعے کی سہ پہر سے اس کے بعد سے بند تھا جب ایک شخص نے سامان لینے والی جگہ پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور چھ مزید کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

براورڈ کاؤنٹی کے شیرف اسکاٹ اسرائیل نے ہفتے کی صبح نامہ نگاروں کو بتایا کہ تین متاثرین اب اچھی حالت میں ہیں جب کہ تین دوسروں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG