رسائی کے لنکس

فلوریڈا شوٹنگ: زمزمن زخمی، پولیس تفتیش جاری


فائل
فائل

شوٹنگ کے واقع میں کسی پر الزام عائد نہیں کیا گیا۔ یہ واقع پیر کے روز فلوریڈا کے لیک میری علاقے میں پیش آیا، جو آرلینڈو کے مضافات میں واقع ہے

جارج زِمرمن پر پیر کو بیچ سڑک گولیاں چلائی گئیں۔ وسطی فلوریڈا کی پولیس، جو اِس شوٹنگ کی واردات کی چھان بین کر رہی ہے، بتایا ہے کہ منگل کو تین ہینڈگنز برآمد کی گئی ہیں۔ زِمرمن کو سنہ 2013میں ایک غیرمسلح سیاہ فام نوجوان کے قتل کے مقدمے میں باعزت بری کر دیا گیا تھا۔

شوٹنگ کے واقع میں کسی پر الزام عائد نہیں کیا گیا۔ یہ واقع پیر کے روز فلوریڈا کے لیک میری علاقے میں پیش آیا، جو آرلینڈو کے مضافات میں واقع ہے۔

زمرمن کے معمولی زخٕم آئے، جنھیں اڑتے ہوئے شیشے کے ذرات لگے۔ پولیس کے مطابق، اُن پر مبینہ طور پر میتھیو اپرسن نے چلتی گاڑی سے گولی چلائی۔

اِن دونوں افراد کی تکرار ستمبر 2014ء میں اُس وقت شروع ہوئی جب زمرمن نے اپرسن پر الزام لگایا تھا کہ وہ اُنھیں قتل کی دھمکی دے چکے ہیں؛ جن الزامات کو اُنھوں نے مسترد کردیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کے واقع کے دوران زمرمن نے بندوق نہیں چلائی۔ سنہ 2013 کے ایک واقع میں زمرمن پر الزام تھا کہ اُنھوں نے 17 برس کے ٹریون مارٹن کو ہلاک کیا تھا۔

لیگ میری پولیس نے منگل کو بتایا کہ اپرسن کی گاڑی کی تلاش کے دوران، دو ہینڈگنز، ایک 40 کیلبر گلاک 22 اور 357 قسم کا روالور برآمد کیا گیا۔

پولیس نے زمرمن کے قبضے سے بھی گلاک ہینڈگن برآمد کر لی ہے، جب کہ اُن کی گاڑی کی تلاشی باقی ہے۔

زمرمن پر سنہ 2012 میں فلوریڈا میں ہونے والی شوٹنگ کے واقع میں ایک سیاہ فام کو ہلاک کرنے کے الزام تھا، جس میں عدالت نے اُنھیں بری کردیا تھا۔ زمرمن کے ایک وکیل نے بتایا ہے کہ گولیاں اُن سے سر کے اوپر سے گزر گئیں۔ تاہم، اُنھیں گاڑی کا ٹوٹا ہوا شیشہ لگا۔ ٹیلی ویژن اسٹیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ زمرمن کی گاڑی کی کھڑکی میں گولیوں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

اکتیس سالہ زمرمن فلوریڈا کے علاقے کے ایک سابق گشت کرنے والے رضاکار ہیں۔ اُنھیں ٹریون مارٹن کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے بری کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد شہری حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی تھی، جسے بین الاقوامی سطح پر اہمیت ملی۔ اس سال کے اوائل میں، وفاقی استغاثہ نے اُن کے خلاف شہری حقوق سے متعلق الزامات پر زور نہیں دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG