رسائی کے لنکس

logo-print

فوربس کی امیر ترین افراد کی فہرست، بِل گیٹس پہلے نمبر پر


مائکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس جن کی دولت کا اندازہ فروری میں 75 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، ارب پتیوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔ ہسپانوی کپڑے کے آڑہت کے کاروباری اور ’زارا‘ برانڈ اسٹور کے بانی، امانسیو آرٹیگا دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاس 67 ارب ڈالر کا سرمایہ ہے

’فوربس‘ رسالے نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کا اعلان کیا ہے، جس میں گذشتہ برس کے مقابلے میں کچھ قدر کم معلومات درج ہے، لیکن اس میں اُن مرد و خواتین کے نام درج ہیں جن کے پاس بے تحاشہ سرمایہ ہے۔

مائکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس جن کی دولت کا اندازہ فروری میں 75 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، ارب پتیوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔

ہسپانوی کپڑے کے آڑہت کے کاروباری اور ’زارا‘ برانڈ اسٹور کے بانی، امانسیو آرٹیگا دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاس 67 ارب ڈالر کا سرمایہ ہے۔

امریکی سرمایہ کاری میں بڑا نام، وارن بوفے کا ہے، جو تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے لیے بتایا گیا ہے کہ وہ 60.8 ارب ڈالر ملکیت کے مالک ہیں۔

فہرست میں امیر ترین خاتون، للیان بیٹن کورٹ ہیں جو کاسمیٹکس کے ادارے، ’لااوریل‘ کی بانی ہیں، جن کی کمپنی کے سرمائے کا اندازہ 36.1 ارب ڈالر ہے۔

ناروے کی سرمایہ کار، الیگزینڈرا انڈرسن فہرست میں نووارد ہیں، جن کی عمر 19 برس ہے اور وہ 1.2ارب ڈالر دولت کی مالک ہیں۔ 1810 کی فہرست میں درج ناموں میں سے اُن کا نمبر1476 واں ہے۔

ڈیوڈ روکیفیلر سینئر، معمر ترین ارب پتی ہیں، جن کی دولت کا ذریعہ تیل اور بینکاری کے کاروبار ہیں۔ 100 برس کی عمر میں اُن کے سرمائے کا اندازہ 3 ارب ڈالر ہے، اور فہرست میں اُن کا نمبر 569 واں ہے۔

امریکہ اب بھی ارب پتیوں کی فہرست میں سب سے آگے ہے، جہاں ارب پتی افراد کی کُل تعداد 540 ہے۔ چین دوسرے نمبر پر آتا ہے، جہاں 251 ارب پتی ہیں، جہاں گذشتہ سال کے دوران 70 امیر ترین افراد کا اضافہ ہوا۔
جائیداد کے سرمایہ کار، ڈونالڈ ٹرمپ، جو اس سال امریکی صدارتی مہم کی سرکردہ شخصیت ہیں، وہ دنیا کی امیرترین فہرست میں 324 ویں درجے پر ہیں۔ فوربس نے اُن کے سرمائے کا اندازاہ 4.5 ارب ڈالر لگایا ہے۔

فوربس گذشتہ 30 برس سے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست مرتب کرتا آیا ہے۔ رسالے کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس کی فہرست میں شامل 221 ارب پتی، اس سال شامل نہیں ہوپائے، جن کے سرمائے میں کمی آئی اور وہ محض نو کے عدد کو چھو رہی ہے۔ دریں اثنا، نئی فہرست میں 198 ارب پتی شامل ہوگئے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ زیادہ تر ویسی ہی ہے، جیسا کہ دو برس قبل تھی۔ فوربس کے مطابق،گذشتہ 12 ماہ کے دوران، اُن میں سے 892 کے سرمائے میں کمی واقع ہوئی، جب کہ 501 افراد ایسے تھے جو مزید امیر بنے۔

XS
SM
MD
LG