رسائی کے لنکس

میجر حسن پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر عدالتی بحث


میجر حسن پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر عدالتی بحث
میجر حسن پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر عدالتی بحث

امریکی فوج کا ایک ٹریبونل اس بارے میں غور کررہاہے کہ آیا پچھلے سال ٹیکساس کے ایک فوجی مرکز میں مہلک فائرنگ کے واقعہ میں فوج کے ایک سائیکاٹرسٹ کے خلاف اتنے شواہد موجود ہیں اس کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکے۔

فوجی مرکز فورٹ ہڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ میجر ندال ملک حسن کے بارے میں سماعت تکنیکی وجوہ کی بنا پر مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی ۔

فورڈ ہڈ میں گذشتہ سال نومبر کے فائرنگ کے واقعہ میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔

میجر حسن پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت 13 افراد کے قتل اور 32 افراد کے اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں موت کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

حسن ، جن کی کمر کا نچلا حصہ فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے مفلوج ہوگیا تھا، تو قع ہے کہ سماعت میں پیش ہوں گے۔

ندال حسن کا تعلق امریکہ میں پیدا ہونے والے ایک کٹٹر مسلمان عالم انورالولقی سے رہاہے جو اب یمن میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG