رسائی کے لنکس

دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں امریکی فوج گرفتار


دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں امریکی فوج گرفتار
دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں امریکی فوج گرفتار

امریکی پولیس کا کہناہے کہ ایک فوجی چھاونی پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں زیر حراست سپاہی ، جو غائب ہوگیاتھا، اسے ریاست ٹیکساس کے ایک ہوٹل سے بازیاب کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مقامی سربراہ ڈینس بالڈون نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ مشتبہ شخص فورٹ ہڈ کے فوجی مرکز پر حملہ کرنے کے قریب تھا۔ بالڈون نے اسے ایک دہشت گرد منصوبے کا نام دیا۔

حکام کاکہناہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ 21 سالہ نصر جاسن عبدو کے منصوبے میں کوئی اور شخص شریک نہیں تھا۔

توقع ہے کہ جلد ہی اس پر الزامات عائد کردیے جائیں گے۔

عبدو کو حکام نے یہ خفیہ اطلاع ملنے پر کہ فورٹ ہڈ کے قریب واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں ممکنہ طور بم بنانے کا مواد موجود ہے، بدھ کے روز اسے ٹیکساس کے علاقے کلین میں پکڑاتھا۔

ایف بی آئی کا کہناہے کہ اہل کاروں کو اس کے کمرے سے ہتھیار اور مخصوص قسم کا باروی مواد ملا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ عبدو ریاست کنٹکی میں واقع فورٹ کیمپل سے، جہاں وہ تعینات تھا، چار جولائی کو غائب ہوگیاتھا۔

فورٹ ہڈ میں نومبر2009 میں فائرنگ کے ایک مہلک واقعہ میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG