رسائی کے لنکس

کراچی میں شراب کی بند دکانوں کے باہر بم دھماکے


 فائل
فائل

تین دھماکے ڈیفنس کے علاقوں خیابان راحت، خیابان مسلم اور سی ویو میں، جبکہ ایک دھماکا گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا

کراچی میں منگل کی رات شہر کے دو مختلف علاقوں میں شراب کی بند دکانوں کے باہر ایک گھنٹے کی مختصر مدت میں چار دھماکے ہوئے۔ تاہم، ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایک شخص کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق، تین دھماکے ڈیفنس کے علاقوں خیابان راحت، خیابان مسلم اور سی ویو میں جبکہ ایک دھماکا گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا۔

نشانہ بنائی جانے والی چاروں دکانوں کا مالک ایک ہی بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دھماکے بھتہ وصولی کے سلسلے کی کڑی معلوم ہوتے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کلفٹن سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے خیابان مسلم کے قریب دھماکے والی جگہ پر موٹر سائیکل کھڑی کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں چھپایا گیا تھا، جبکہ چاروں دھماکے مختصر مدت کے دوران ہوئے۔ چونکہ دکانیں بند تھیں اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
XS
SM
MD
LG