رسائی کے لنکس

امریکی معاونت سے پاکستانی اساتذہ کا تربیتی پروگرام


امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ’یو ایس ایڈ‘ کی طرف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے 200 اساتذہ کو اسکالر شپس فراہم کی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی اتنے ہی اساتذہ کے لیے ایک تعاون فراہم کیا جاچکا ہے۔

پاکستان میں شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے امریکی معاونت سے متعدد منصوبے جاری ہیں جن میں سے ایک صوبہ سندھ میں ’ٹیچر ایجوکیشن پروگرام‘ بھی ہے۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ’یو ایس ایڈ‘ کی طرف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے 200 اساتذہ کو اسکالر شپس فراہم کی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی اتنے ہی اساتذہ کے لیے ایک تعاون فراہم کیا جا چکا ہے۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں اساتذہ میں یہ اسکالر شپس تقسیم کی گئیں اور اس موقع پر قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی عوام کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

’’امریکہ ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر چاہتا ہےاس مقصد کے حصول کے لیے پاکستانی عوام کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، جسکے ذریعے پاکستانی عوام کو بہتر معاشی مواقع حاصل ہونے سمیت ملکی ترقی میں بھی کردار اداکر سکیں گے۔‘‘

تقریب کے دوران شرکا کا کہنا تھا کہ یہ اساتذہ نئی معلومات اور صلاحیتوں کے ذریعے طلبا کو بہتر رہنمائی فراہم کرسکیں گے۔ شرکاء نے اسکالرشپس حاصل کرنےوالے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔

یو ایس ایڈ کے تعاون سے ٹیچر ایجوکیشن پراجیکٹ کےذریعے اساتذہ کی تربیت سمیت پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں بھی کئی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں جدید نصاب کی تیاری اور اسکولوں کی تعمیر و مرمت بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG