رسائی کے لنکس

مینیسوٹا : داعش میں 'شمولیت' کے خواہاں چوتھے شخص کا اقبال جرم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ورسم اور دیگر افراد مینیسوٹا سے شام جانے کے لیے ایک ایسے بہتر راستے کی تلاش میں تھے کہ جس سے وہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی نظروں میں نا آ سکیں۔

امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک چوتھے شخص نے بھی ایک وفاقی عدالت میں عراق و شام میں سرگرم انتہاپسند تنظیم کو معاونت فراہم کرنے کے جر م کا اقرار کیا ہے۔

عبدالرزاق محمد ورسم مینیسوٹا کے ایک پانچ رکنی گروپ میں شامل تھا جنہوں نے 2014ء میں متعدد بار ملاقاتیں کی جس کا مقصد شام کا سفر اختیار کرنے کی منصوبہ بندی تھی۔ ان تمام کے خلاف متوقع طور پر مئی میں مقدمہ چلایا جانا تھا۔

وفاقی استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ورسم اور دیگر افراد مینیسوٹا سے شام جانے کے لیے ایک ایسے بہتر راستے کی تلاش میں تھے کہ جس سے وہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی نظروں میں نا آ سکیں۔

مناپولس، مینیسوٹا کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں صومالیہ کے مسلمان تارکین وطن ایک بڑی تعداد میں مقیم ہیں اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ شہر اُن انتہاپسندوں کے لیے ایک مناسب جگہ ہے جو مبینہ طور پر دہشت گرد بننا چاہتے ہیں۔

مینیسوٹا کے محکمہ انصاف کے اٹارنی اینڈریو ایم لوگر نے کہا کہ داعش کی طرف سے لوگوں کو بھرتی کرنے کا معاملہ متواتر ایک مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ "وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہمارے مقامی شراکت دار ہماری ریاست میں دہشت گردی کے لیے بھرتی کو ختم کرنے لیے پرعزم ہیں"۔

XS
SM
MD
LG