فرانس کے پانچ غیر ملکی فوجی اطالوی سرحد کے قریب اسکیئنگ کی تربیت کے دوران برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق، پانچوں غیر ملکی فرانسسی فوجی اہلکار اسکیئنگ کی تربیتی مشق میں حصہ لے رہے تھے۔
پیر کو برف پر تربیتی مشق میں حصہ لینے والے کم از کم چھ دیگر اہلکار وال فریجوس تفریح گاہ کے قریب زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فرانسسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرین 50 رکنی پہاڑی جنگی یونٹ کا حصہ تھے اور ان فوجیوں کو اسکیئنگ کی صلاحیت حاصل تھی۔
ہلاک ہونے والوں کی قومیت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ فرانس کی غیر ملکی فوج میں پوری دنیا سے لوگوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔
پیر کو یہ برفانی طوفان اسی علاقے میں اسی شدت سے آیا جیسا ایک دن پہلے آیا تھا اور جس میں دو فرانسسی نوجوان اور یوکرین کا ایک سیاح ہلاک ہوئے تھے۔