رسائی کے لنکس

پیرس: چاقو سے حملہ، دو افراد ہلاک ایک زخمی


پیرس کے مضافات میں جمعرات کے روز چاقو کے وار کرکے ایک حملہ آور نے دو افراد کو ہلاک جب کہ ایک کو شدید زخمی کر دیا۔

یہ واقعہ تریپے نامی مضافات میں ہوا، جو فرانسیسی دارالحکومت کے مغربی علاقے میں واقع ہے۔

بلدیاتی حکومت کے ایک مقامی اہلکار کے مطابق، پولیس نے گولی چلا کر واقعے میں ملوث حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ یہ بیان ’عمق‘ خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور داعش کے حکم پر عمل پیرا تھا جس میں ایسے ملکوں کی شہری آبادی پر حملے جائز ہیں جو گروپ کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔

تاہم، فرانسیسی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دو افراد حملہ آور کی ماں اور بہن تھیں۔

تریپے متمول پیرس کی ایک پسماندہ بستی ہے جہاں 30000 لوگ آباد ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تریپے سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد شام چلے گئے ہیں، تاکہ وہ داعش کی صفوں سے لڑ سکیں۔

XS
SM
MD
LG