رسائی کے لنکس

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ


فرانس میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اتوار کو ہو رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ صدر فرانسوا اولانڈہ کے سوشلسٹ اُمید وار 577 رکنی قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

رائے عامہ کے جائزوں اور گزشتہ اتوار ہونے والی پولنگ کے نتائج کی روشنی میں سوشلسٹ رہنماؤں کی پارلیمان کے ایوان زیریں میں کم از کم 287 نشستوں پر کامیابی متوقع ہے۔

فرانسیسی پارلیمان کا ایوان بالا یعنی سینیٹ پہلے ہی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کے کنٹرول میں ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ سوشلسٹ اُمید واروں کی کامیابی کے بعد صدر اولانڈہ اُن مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد کے قابل ہو جائیں گے جن سے ملک میں بے روزگاری میں کمی اور یورپ کی اس دوسری بڑی معیشت کی بحالی متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG